قومی خبریں

’ووٹ چور گدی چھوڑ‘، رام لیلا میدان میں مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کو پرینکا گاندھی نے بنایا ہدف تنقید

پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ’’اگر ملک میں انتخابات صحیح طریقے سے اور بیلٹ پیپر سے کرائے جائیں تو بھارتیہ جنتا پارٹی کوئی بھی انتخاب نہیں جیت سکتی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>رام لیلا میدان میں ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ ریلی سے خطاب کرتی ہوئیں پرینکا گاندھی، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

رام لیلا میدان میں ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ ریلی سے خطاب کرتی ہوئیں پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia

 

دہلی کے رام لیلا میدان میں ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ کے نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی قیمت کیا ہے، اسے سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ملک کے اداروں کو کچلا جا رہا ہے۔ ایسے میں تمام لوگوں کو اس کے خلاف ایک ساتھ اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ ملک کی عدلیہ دباؤ میں ہے۔ گزشتہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کے اکاؤنٹ ضبط کر دیے گئے۔ ای ڈی اور سی بی آئی بھیجی گئیں۔ آج پارلیمنٹ کو دیکھیے، مشکل سے ایک سیشن میں ایک یا دو بحث ہوتی ہے۔ جب راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے مسئلہ اٹھایا کہ ہمیں بحث کرنی ہے ووٹ چوری کے مسئلہ پر۔ لیکن یہ ماننے کو تیار نہیں ہو رہے تھے۔ وہ تب تیار ہوئے جب ’وندے ماترم‘ پر بحث کی بات ہوئی۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ یہ ’ووٹ چوری‘ کرتے ہیں اور اسی سے جیت جاتے ہیں۔ راہل گاندھی نے اس کے ثبوت دیے۔ بہار میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے دوران لوگوں کے کھاتوں میں 10-10 ہزار روپے ڈالے گئے اور الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنے رہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہم آپ سے یہ کہنے آئے ہیں کہ ہم لڑتے رہیں گے اور کبھی جھکیں گے نہیں۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اگر ملک میں انتخابات صحیح طریقے سے اور بیلٹ پیپر سے کرائے جائیں تو بھارتیہ جنتا پارٹی کوئی بھی انتخاب نہیں جیت سکتی۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کے تئیں لوگوں کا اعتماد کم ہو رہا ہے، صرف الیکشن کمیشن کی بدولت انتخاب جیتے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے مسائل پر دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں 3 کروڑ نام ووٹر لسٹ سے حذف کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہار اسمبلی انتخاب میں شکست کو لے کر کانگریس حامیوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ یہ انتخاب 65 لاکھ لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کر کے اور ضابطہ اخلاق کے درمیان لوگوں کے کھاتوں میں 10-10 ہزار روپے ٹرانسفر کر کے چوری ہوا ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’جب سب اداروں کو کچلا جا رہا ہے، تو ایک ایک ہندوستانی کو اٹھنا چاہیے، جاگنا چاہیے اورسمجھنا چاہیے کہ ملک کے لوگوں پر حملہ ہو رہا ہے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے کہا ’’چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کے ناموں کو ملک کبھی نہیں بھولے گا، ایک روز ان کو جواب دینا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined