قومی خبریں

وشنو دیو سائے ہوں گے چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ، بی جے پی نے قبائلی لیڈر کو دیا موقع

چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے جیت درج کرنے کے بعد تمام طرح کی قیاس آرائیوں کے درمیان بی جے پی نے نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ قبائلی لیڈر وشنو دیو سائے چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>وشنو دیو سائے</p></div>

وشنو دیو سائے

 

رائے پور: چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے جیت درج کرنے کے بعد تمام طرح کی قیاس آرائیوں کے درمیان بی جے پی نے نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ قبائلی لیڈر وشنو دیو سائے چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ بی جے پی کی جیت کے بعد وزیر اعلیٰ عہدے کے جو دعویدار سامنے آ رہے تھے ان میں رمن سنگھ، ارون ساو، او پی چودھری اور رینوکا سنگھ کے نام شامل ہیں۔ تاہم، سابق مرکزی وزیر وشنو دیو سائے کے نام پر مہر ثبت کر دی گئی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق بی جے پی کی مرکزی قیادت نے وزیر اعلیٰ کے لیے قبائلی رہنما وشنو دیو ساو کا نام تجویز کیا، جسے رائے پور میں منعقدہ قانون ساز پارٹی کے اجلاس کے دوران منظور کر لیا گیا۔ سائے کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ کے نام کو لے کر ایک ہفتے سے جاری تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔

Published: undefined

مرکزی مبصر سربانند سونووال، ارجن منڈا اور دشینت کمار گوتم کے علاوہ چھتیس گڑھ بی جے پی کے انچارج اوم ماتھر تقریباً 9 بجے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے لیے رائے پور پہنچے تھے۔ خیال رہے کہ ریاست میں پہلے ہی اس طرح کی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ بی جے پی اس مرتبہ کسی قبائلی رہنما کو ریاست کا وزیر اعلیٰ مقرر کرے گی۔

Published: undefined

یاد رہے کہ حال ہی میں پانچ ریاستوں کے ہونے والے انتخابات کے دوران بی جے پی نے کسی بھی ریاست میں وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان نہیں کیا تھا۔ 90 سیٹوں پر مشتمل چھتیس گڑھ اسمبلی سیٹوں میں سے بی جے پی نے 54 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کے مکمل اکثریت حاصل کر لی، جبکہ کانگریس صرف 34 سیٹیں جیت سکی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ