قومی خبریں

ورچوئل میٹنگ: پی ایم مودی نے ایودھیا میں ترقیاتی کام کا لیا جائزہ، ’زمین گھوٹالہ‘ پر نہیں ہوئی کوئی بات

پی ایم مودی نے کہاکہ ایودھیا ثقافتی طورپر ہر ہندوستانی کے دل میں بسا ہے، اس لئے اس کی ترقی کا کام صحت مند عوامی شراکت داری سے اس طرح کیا جانا چاہیے کہ اس کی ثقافتی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جاسکے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کو لے کر جاری سرگرمیوں کے درمیان آج وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچوئل میٹنگ کر ایودھیا میں ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران ایودھیا میں زمین خریداری کو لے کر ہوئے مبینہ گھوٹالے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اپوزیشن لیڈران نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ پی ایم مودی کروڑوں روپے کے زمین گھوٹالہ معاملہ میں سخت رخ اختیار کریں، اور سادھو-سَنتوں کے ایک طبقہ نے بھی وزیر اعظم سے قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کہی تھی، اور امید کی جا رہی تھی کہ ورچوئل میٹنگ میں اس تعلق سے گفت و شنید ہوگی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ میٹنگ میں صرف ایودھیا کے ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کے بارے میں بات ہوئی۔

Published: undefined

میٹنگ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایودھیا شہر ثقافتی طور پر ہر ہندوستانی کے دل میں بسا ہے اور اس لئے اس کی ترقی کا کام صحت مند عوامی شراکت داری سے اس طرح کیا جانا چاہیے کہ اس کی ثقافتی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جاسکے۔ پی ایم مودی نے سنیچر کو یہاں ایودھیا کی ترقی کے منصوبہ کا ویڈیو کانفرنس سے جائزہ لیا۔ اترپردیش کے حکام نے اس موقع پر ایودھیا کی ترقی سے منسلک منصوبوں پر ایک پریزنٹیشن پیش کیا۔ ایودھیا کا ڈیولپمنٹ ایک روحانی مرکز، عالمی سیاحت کا مرکز اور ایک پائیدار اسمارٹ سٹی کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

وزیراعظم نے کہا کہ بھگوان رام میں لوگوں کو ایک ساتھ لانے کی صلاحیت تھی اسے مدنظر رکھ کر ایودھیا کی ترقی کا کام صحت مند شراکت داری پر مبنی ہونا چاہیے اور نوجوانوں کو اس میں خاص طورپر حصہ لینا چاہیے۔ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور کئی دیگر اہم حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم کو ایوھیا کے ساتھ کنیکٹویٹی بڑھانے کے لئے متعدد مجوزہ اور آئندہ بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا جس میں ہوائی اڈہ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، سڑکیں اور شاہراہوں کی توسیع شامل ہے۔

Published: undefined

اس دوران ایک سبز قصبے کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی جس میں شردھالووں کے لئے آشرم، مٹھ، ہوٹل اور مختلف ریاستوں کی عمارتیں شامل ہوں گی۔ ایک عالمی سطحی استقبالیہ مرکز اور میوزیم بھی بنایا جائے گا۔ سرجو ندی او ر اس کے گھاٹوں کے آس پاس ڈھانچہ جاتی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ندی میں کروز چلانے کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ شہر میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل والوں کے لئے بھی خصوصی انتظام کیا جائے گا۔ ٹریفک کا انتظام بھی اسمارٹ سٹی کے ماڈل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Published: undefined

وزیراعظم نے کہا کہ ایودھیا ایسا شہر ہے جو ثقافتی طورپر ہر ہندوستانی کے دل میں بسا ہے۔ ایودھیا میں ہماری بہترین روایتوں اور ترقی کی جھلک ہونی چاہیے۔ اس شہر کی ڈھانچہ جاتی ترقی کے ساتھ میل ہونا چاہیے جو سب کے لئے اچھا ہوگا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو زندگی میں ایک بار ایودھیا آنے کا احساس اور خواہش ضرور ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی کام مسلسل جاری رہیں گے۔ ساتھ ہی ہمیں ایودھیا کوترقی کے نئے آیام کی طرف گامزن کرنے کام بھی ساتھ ہی شروع کردینا چاہیے۔ ہم سب کو متحد ہوکر ایودھیا کی شناخت کو منانا چاہیے اور اس کی ترقی رفتار کو نئے نئے طریقوں سے قائم رکھنا چاہیے۔

(یو این آئی اِن پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined