قومی خبریں

پڈوچیری اسمبلی انتخاب میں وجے کی انٹری، ’ٹی وی کے‘ نے تمام سیٹوں پر اتارے امیدوار

وجے کی پارٹی تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی تمام 30 اسمبلی سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تھلاپتی وجے / سوشل میڈیا</p></div>

تھلاپتی وجے / سوشل میڈیا

 

پڈوچیری میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخاب کے حوالے سے وجے کی پارٹی تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی تمام 30 اسمبلی سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب پڈوچیری میں مختلف سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کا اعلان تیزی سے کر رہی ہیں اور انتخابی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ تملگا ویٹری کزگم جو بنیادی طور پر تمل ناڈو میں سرگرم ہے، اب پڈوچیری میں بھی اپنی موجودگی درج کرانے کی تیاری میں مصروف ہو گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پڈوچیری اسمبلی انتخاب 9 اپریل کو ایک ہی مرحلہ میں ہونے ہیں، جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔ اس درمیان وجے کی پارٹی کے علاوہ دیگر اہم سیاسی پارٹیوں کانگریس، بی جے پی، ڈی ایم کے اور این آر کانگریس بھی اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ تملگا ویٹری کزگم کی انٹری کے بعد پڈوچیری میں نیا سیاسی منظرنامہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے اتوار کو پڈوچیری میں 9 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخاب کے لیے اپنے 2 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں معاہدے کے تحت اسے 2 سیٹیں دی گئی تھیں، اے آئی اے ڈی ایم کے کو وزیر اعلیٰ این رنگاسامی کی قیادت والی حکمراں آل انڈیا این آر کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اوپلم اور اورلین پیٹ کی سیٹیں دی گئی ہیں۔

Published: undefined

آئی اے ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری ایڈاپاڈی کے پلانی سوامی نے بتایا کہ پارٹی کے ریاستی سکریٹری اور سابق ایم ایل اے امبالگن اوپلم سے انتخاب لڑیں گے جبکہ پارٹی کے سابق ریاستی ڈپٹی سکریٹری اے گاندھی اورلین پیٹ سیٹ کے لیے امیدوار ہیں، معاہدے کے مطابق اے آئی این آر سی کل اسمبلی سیٹوں میں سے 16 پر انتخاب لڑے گی جبکہ بقیہ 14 سیٹیں بی جے پی کو دی گئی ہیں، بی جے پی نے اپنے کوٹے سے 2-2 سیٹیں اے آئی اے ڈی ایم کے اور نو تشکیل شدہ لکشیہ جن نائک کاچی (ایل جے ایس) کو دی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined