اوریا: اوریا ضلع کی ایس ڈی ایم (سب ڈویزنل مجسٹریٹ) کی عدالت میں پیر کے روز قرآن کی تلاوت کرائی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سرکاری عمارت میں ہونے والی اس مذہبی تقریب پر کافی لوگوں نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی ایک مذہب سے وابستہ نہیں ہے لہذا وہاں کسی خاص مذہب کی عبادت کرنا مناسب نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عدالت کے سامنے قبرستان موجود ہے اور قرآن خوانی کرانے کا مقصد وہاں سے پڑنے والے منفی اثرات کو دور کرنا تھا! قرآن خوانی کے اس مقصد کو جان کر غیر مسلم ہی نہیں مسلم طبقہ نے بھی اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسے غلط بتایا ہے۔
Published: 03 Dec 2019, 4:11 PM IST
اطلاعات کے مطابق اوریا کے اجیت مل میں واقع تحصیل کمپلیکس میں ایس ڈی ایم کورٹ میں پیر کے روز فرنیچر ڈالنے سے پہلے قرآان خوانی کرائی گئی، جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامی افسران فوری حرکت میں آ گئے اور ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے اس معاملہ کو ایس ڈی ایم کے سپرد کرتے ہوئے جانچ کی ہدایت دی ہے۔
Published: 03 Dec 2019, 4:11 PM IST
واضح رہے کہ اجیت مل تحصیل کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں ایڈیشنل چیف سکریٹری مہیش گپتا کے حکم پر 10 دسمبر سے کام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کے لئے پرانی تحصیل سے سامان منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ پیر کی صبح ، مسلم علماء کو نئی تعمیر شدہ عمارت میں تلاوت کلام کے لئے ایس ڈی ایم عدالت میں مدعو کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو سہ پہر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی انتظامی عہدیداروں میں ہلچل مچ گئی۔
Published: 03 Dec 2019, 4:11 PM IST
اصولوں کے مطابق کسی بھی سرکاری عمارت یا احاطے میں کوئی مذہبی رسوم ادا نہیں کیا جا سکتا۔ اے ڈی ایم ایم پی سنگھ نے بتایا کہ تفتیش موقع پر کی گئی ہے ، شام تک رپورٹ ڈی ایم کو پیش کی جائے گی۔ ایس ڈی ایم راشد علی خان کا کہنا ہے کہ نذیر نے قرآن مجید پڑھا ہے۔ نذیر لائق احمد کا پتہ نہیں چل سکا اور اس کا موبائل فون بند ہے۔
Published: 03 Dec 2019, 4:11 PM IST
ایس ڈی ایم اجیت مل راشد علی خان نے کہا، ’’میری ڈیوٹی 28 نومبر سے کانپور پولس بھرتی میں لگی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ نئی تعمیر شدہ عمارت میں کیا ہو رہا ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ناظر لئیق احمد نے قرآن کی تلاوت کرائی ہے، اس معاملے میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ادھر، اس معاملے میں ایس ڈی ایم ریکھا ایس چوہان نے کہا ’’نئی تعمیر شدہ تحصیل کے سامنے قبرستان ہے۔ ایسی افواہ ہے کہ جو بھی قبرستان کے قریب رہتا ہے وہ بیمار ہوجاتا ہے۔ لہذا، یہ اطلاع ملی ہے کہ کسی ملازم نے بغیر اجازت قرآن کی تلاوت کرائی ہے۔ معاملہ میں قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘
Published: 03 Dec 2019, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Dec 2019, 4:11 PM IST