وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے ملاقات کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، تصویر بشکریہ @jmiu_official
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ گزشتہ کئی سالوں سے کیمپس میں میڈیکل کالج شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے متعلق ماضی میں کئی بار وزارت تعلیم کے پاس تجویز بھیجی جا چکی ہیں۔ اب ایک بار پھر سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے 27 مئی کو مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے ملاقات کی ہے۔
Published: undefined
جامعہ کے وائس چانسلر اور رجسٹرار نے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سے ملاقات کے دوران اپنے تعلیمی کینوس کی توسیع کے لیے نئے شعبوں کے قیام کی تجویز پیش کی۔ اس دوران وائس چانسلر اور رجسٹرار کی جامعہ میں ایک میڈیکل کالج کی بنیاد پر بھی مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے مفید بات چیت ہوئی۔ اس پر مرکزی وزیر نے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
Published: undefined
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی وزیر تعلیم سے ملاقات کے دوران وائس چانسلر اور رجسٹرار نے وزارت کی مدد سے جامعہ کی فیکلٹی آف ڈینٹسٹری کی طرف سے پوسٹ گریجویٹ پروگرام شروع کرنے کے متعلق بھی بتایا۔ اس دوران پروفیسر آصف اور پروفیسر رضوی نے وزیر تعلیم کو جامعہ ریزیڈنشل کوچنگ اکیڈمی کی شاندار کارکردگی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال اکیڈمی میں تربیت یافتہ 30 سے زائد طلبہ یو پی ایس سی سول سروسز کے امتحان میں منتخب ہوتے ہیں اور آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی آر ایس، آڈٹ اور اکاؤنٹس سروس، انڈین فاریسٹ سروس جیسی اعلیٰ سروسز میں شامل ہوتے ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Published: undefined
جامعہ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وائس چانسلر اور وزیر تعلیم کے درمیان میٹنگ کا اختتام یونیورسٹی کے آنے والے کانووکیشن پروگرام پر تبادلۂ خیال کے ساتھ ہوا۔ اس اہم موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیے جانے والے ممکنہ معزز شخصیات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ وائس چانسلر اور رجسٹرار نے اس پر وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے تعاون اور مشورہ طلب کیا۔ جاری بیان کے مطابق وزیر تعلیم نے یونیورسٹی کی ترقی کی تعریف کی، پروفیسر آصف اور پروفیسر رضوی کی موجودہ اور مستقبل کے اقدامات کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے جامعہ کے متحرک تعلیمی ماحول کو دیکھنے کے لیے مستقبل قریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined