قومی خبریں

وینوگوپال نے اوم برلا کو خط لکھ کر کی پی ایم مودی کی شکایت، استحقاق کی خلاف ورزی کا دیا نوٹس

پی ایم مودی کے خلاف لکھے گئے خط میں کانگریس رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے 18 اپریل کو ملک کے نام خطاب کو انتہائی سنگین معاملہ بتایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کے سی وینوگوپال</p></div>

کے سی وینوگوپال

 

تصویر: اسکرین شاٹ

کانگریس رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو استحقاق کی خلاف ورزی (پریویلیج نوٹس) کا نوٹس دیا ہے۔ اپنے شکایتی خط میں وینوگوپال نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے 18 اپریل 2026 کو ملک کے نام اپنے خطاب میں لوک سبھا اراکین پر قابل اعتراض تبصرہ کیا اور ان کے ارادوں پر سوال اٹھائے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ پارلیمنٹ کے وقار اور اراکین پارلیمنٹ کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی کا یہ خطاب اس وقت ہوا جب لوک سبھا میں آئین میں 131ویں ترمیم سے متعلق بل پاس نہیں ہو سکا تھا۔ کانگریس کا الزام ہے کہ اس تقریر میں وزیر اعظم نے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی ووٹنگ اور ان کی منشا کو لے کر براہ راست تبصرہ کیا۔ پی ایم مودی کے خلاف اس خط میں کانگریس رکن پارلیمنٹ وینوگوپال نے پورے معاملے کو انتہائی سنگین بتایا۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ بے حد سنگین ہے، کیونکہ یہ صرف کسی شخص پر حملہ نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے وقار سے جڑا معاملہ ہے۔ انھوں نے لوک سبھا اسپیکر سے فوراً کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

Published: undefined

کے سی وینوگوپال نے اوم برلا کو تحریر کردہ خط میں کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے حقوق کی حفاظت اور پارلیمنٹ کے وقار کو بنائے رکھنا بہت ضروری ہے۔ مستقبل میں ایسا معاملہ پھر پیش نہ آئے، اس لیے ضروری قدم اٹھایا جانا چاہیے۔ دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے بھی اس معاملہ میں اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ملک کے نام خطاب پہلے سے طے روایات کے خلاف تھا اور اس میں اپوزیشن پر کئی سیاسی حملے کیے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined