قومی خبریں

وینزویلا کے صدر پر ڈرون سے حملہ، بال بال بچے

وینزولا کے صدر نکولس مادورو پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ کھلے میدان میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ حملہ کے فوری بعد انہیں وہاں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کراکس:

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ہفتہ کو ان کے قتل کے لئے ڈرون میں دھماکہ خیز مادہ کا استعمال کیا گیا تھا لیکن خدا کے فضل سے وہ صحیح سلامت ہیں۔

Published: 05 Aug 2018, 10:22 AM IST

مادورو نے یہ بھی کہا ہے کہ اس میں کولمبیا اور امریکہ کا ہاتھ ہے اور دائیں بازو کے گروپ نےاس سازش کو انجام دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کی جانچ سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سازش پڑوسی ملک کولمبیا میں رچی گئی اور اس میں دائیں بازو کا ہاتھ ہے۔ اس معاملے میں کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Published: 05 Aug 2018, 10:22 AM IST

انہوں نے کہا ’’دھماکہ خیز مادہ سے لیس ڈرون میری طرف آ رہا تھا لیکن آپ لوگوں کی محبت نے ایک ڈھال کی طرح کام کیا اور مجھے یقین ہے کہ میں ابھی اور زیادہ وقت تک آپ کے درمیان رہوں گا۔‘‘

Published: 05 Aug 2018, 10:22 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Aug 2018, 10:22 AM IST