قومی خبریں

وزیر اعلیٰ راجستھان کے نام پر چہ میگوئیوں کے درمیان دہلی پہنچیں وسندھرا، شاہ-نڈا سے ملاقات کے لیے وقت مانگا!

راجستھان میں نئے چہرے کو وزیر اعلی بنانے کے امکانات اور چہ میگوئیوں کے درمیان راجستھان کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا پارٹی ہائی کمان سے ملنے اور اپنا موقف پیش کرنے دہلی پہنچ گئی ہیں

وسندھرا راجے، تصویر آئی اے این ایس
وسندھرا راجے، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: راجستھان میں نئے چہرے کو وزیر اعلی بنانے کے امکانات اور چہ میگوئیوں کے درمیان راجستھان کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا پارٹی ہائی کمان سے ملنے اور اپنا موقف پیش کرنے دہلی پہنچ گئی ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسندھرا راجے سندھیا نے پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وسندھرا راجے سندھیا پارٹی کے دونوں اعلیٰ لیڈروں سے مل کر اپنا موقف پیش کرنا چاہتی ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ راجستھان اسمبلی انتخابات کے انتخابی نتائج کے بعد جس طرح سے ارکان اسمبلی نے جے پور میں وسندھرا راجے سندھیا کی رہائش گاہ پر میٹنگ شروع کی، اس سے یہ پیغام جا رہا تھا کہ وسندھرا راجے سندھیا وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ہائی کمان پر دباؤ بنانے کے لیے ارکان اسمبلی کو متحرک کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

Published: undefined

جیسے ہی بدھ کو یہ خبر آئی کہ پارٹی ہائی کمان نے ایک نئے چہرے کو راجستھان کا وزیر اعلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وسندھرا راجے سندھیا نے دہلی آ کر پارٹی ہائی کمان کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined