قومی خبریں

وارانسی: گنگا کے پانی کی سطح میں ہر گھنٹہ 4 سینٹی میٹر کی رفتار سے ہو رہا ہے اضافہ، ’صبح بنارس‘ کا اسٹیج بھی غرقاب

اسّی گھاٹ سے لے کر راج گھاٹ تک کے تمام مندر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ گنگا کے پانی کی سطح میں اضافہ کے پیش نظر واٹر پولیس نے موٹر بوٹ پر آرتی دیکھنے پر مکمل طور سے پابندی عائد کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

گنگا کے پانی کی سطح میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ 15 جولائی کو اسّی گھاٹ پر ’صبحِ بنارس‘ کا زیادہ تر حصہ اور ’شیتل ماتا کی مورتی اور مندر‘ مکمل طور سے پانی میں ڈوب گیا۔ دشاسوامیدھ گھاٹ پر واٹر پولیس چوکی تک پانی پہنچ چکا ہے۔ گنگا کے پانی کی سطح کو دیکھتے ہوئے واٹر پولیس نے موٹر بوٹ پر آرتی دیکھنے پر مکمل طور سے پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری جانب نمو گھاٹ پر ’نمستے اسکلپچر‘ کا نچلا حصہ بھی ڈوب گیا ہے۔ اسّی گھاٹ سے لے کر راج گھاٹ تک کے تمام مندر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کئی مندروں کے تو صرف اوپری حصے ہی نظر آ رہے ہیں۔ واٹر پولیس انچارج راج کشور پانڈے نے بتایا کہ دشاسوامیدھ گھاٹ پر ہونے والی گنگا آرتی اب علامتی طور پر کی جائے گی۔ گھاٹوں پر سیکورٹی کے مد نظر این ڈی آر ایف اور پی اے سی تعینات کی گئی ہے۔

Published: undefined

منگل کو سنٹرل واٹر کمیشن کی جانب سے جاری سیلاب کے بلیٹن کے مطابق صبح 8 بجے گنگا کے پانی کی سطح 68.42 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پانی کی سطح میں 4 سینٹی میٹر کی رفتار سے اضافہ ہو رہا تھا، جبکہ دوپہر کے بعد 2 سینٹی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔ شام 7 بجے گنگا کے پانی کی سطح 68.70 میٹر ریکارڈ کی گئی جو خطرے کی نشان 70.26 میٹر سے 1.56 میٹر نیچے ہے۔

Published: undefined

گنگا کی معاون ندی ورونا کا الٹا بہاؤ اور ورونا کوریڈور میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے شہر کے درمیان بسی آبادی (ساحلی علاقوں) میں سیلاب کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ منگل کو ہدایت نگر اور آس پاس کے محلوں میں سیلاب کا پانی تیزی سے داخل ہو گیا، جس کی وجہ سے کئی گھر پانی میں ڈوب گئے۔ دوسری جانب رمنا علاقہ میں شمشان کے آگے تک پانی چڑھ گیا ہے۔ 5 فٹ کے قریب پانی بڑھنے کے بعد رمنا ٹکری میں سیکڑوں بیگھا میں کھڑی فصلوں کے پانی میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined