قومی خبریں

روپے کی قدر میں آٹھ پیسے کی کمی

روپے کی قیمت گزشتہ دن 73.02 کے مقابلے آٹھ پیسے کی کمی سے 73.10 روپے فی ڈالر رہی جس کا اثر پوری معیشت پر پڑے گا۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس 

روپے کی قدر میں کوئی ٹھہراؤ نظر نہیں آ رہا ہے اب تازہ رپورٹ کے مطابق ایک مرتبہ پھر روپے کی قدر میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپیہ آٹھ پیسے کی کمی کے بعد 73.10 روپے فی ڈالر پر آگیا کیونکہ ڈالر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہوا اور درآمد کنندگان اور بینکاروں کی طرف سے خریداری پر دباؤ آیا۔

Published: undefined

واضح رہے منموہن سنگھ کی زیر قیادت یو پی اے حکومت کے دور میں جب بھی روپے کی قیمت میں کمی درج ہوتی تھی تو بی جے پی ان کی سخت تنقید کرتی تھی لیکن بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد نہ تو روپے کی قدر میں کوئی استحکام آیا ہے اور نہ ہی مہنگائی میں اضافہ کا رجحان رکا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت چار پیسے کے اضافے سے 73.02 روپے فی ڈالر تھی۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر روپیہ پچھلے سیشن کی سطح 73.02 روپے فی ڈالر پر فلیٹ کھلا اور یہ بھی دن کی بلند ترین سطح تھی۔ خریداری کے دباؤ کی وجہ سے یہ 73.11 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا۔ آخر میں گزشتہ دن 73.02 کے مقابلے آٹھ پیسے کی کمی سے 73.10 روپے فی ڈالر رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined