قومی خبریں

اتراکھنڈ ٹنل ریسکیو: کانگریس ایم ایل اے ریٹ ہول مائنرز جانبازوں کو ایک ماہ کی تنخواہ دے کر نوازیں گے

اتراکھنڈ کانگریس پارٹی کے تمام ایم ایل اے سلکیارا ٹنل میں پھنسے 41 مزدوروں کو باہر نکالنے میں اپنا اہم رول ادا کرنے والے ’ریٹ ہول مائنرز‘ کے بہادر جوانوں کو ایک ماہ کی تنخواہ دے کر نوازیں گے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

 

نینی تال: اتراکھنڈ کانگریس پارٹی کے تمام ایم ایل اے سلکیارا ٹنل میں پھنسے 41 مزدوروں کو باہر نکالنے میں اپنا اہم رول ادا کرنے والے ’ریٹ ہول مائنرز‘ کے بہادر جوانوں کو ایک ماہ کی تنخواہ دے کر نوازیں گے۔

اتراکھنڈ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یشپال آریہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ان بہادروں کو کب اور کہاں اعزاز سے نوازیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ریٹ ہول مائنر دیا جانے والا ایک لاکھ روپے کا انعام بہت کم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومت کے تمام منصوبے ناکام ہوئے تو ریٹ ہول مائنر کے بہادر جوانوں کی بدولت سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے میں کامیابی ملی۔

Published: undefined

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی کے تمام ایم ایل ایز کی جانب سے ان ریٹ ہول مائنرز کے بہادروں کو انعام کے طور پر ایک ماہ کی تنخواہ دے کر ان کی عزت افزائی کی جائے گی۔ ان جوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس آپریشن کو کامیاب بنایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ