
آگ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
اتراکھنڈ میں آفیشل فائر سیزن شروع ہوتے ہی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آنے لگے ہیں۔ 15 فروری سے 15 جون تک چلنے والے فائر سیزن کے پہلے مرحلہ سے قبل ریاست کے 42 ہیکٹر سے زائد جنگل کے علاقے میں آگ لگنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پہلے 2 دنوں میں ہی محکمہ جنگلات کو 80 سے زائد مقامات سے فائر الرٹ موصول ہوئے، جس کی وجہ سے محکمہ کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ جنگلات کے مطابق نومبر 2025 سے اب تک 54 مقامات پر آگ کے معاملات درج کیے گئے ہیں، جن میں 42 ہیکٹر سے زائد جنگل متاثر ہوئے۔ حالانکہ محکمہ کا کہنا ہے کہ تمام الرٹ حقیقی نہیں ہوتے۔ نومبر 2025 سے جنوری 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 1957 فائر الرٹ موصول ہوئے، جن میں سے صرف 132 (تقریباً 6.75 فیصد) واقعات میں ہی حقیقت میں جنگل کی آگ پائی گئی۔
Published: undefined
رواں سال سردیوں میں کم بارش اور برف باری ہونے کی وجہ سے جنگلوں میں نمی کی کمی ہے، جس کے سبب آگ پھیلنے کا خطرہ زیادہ بنا ہوا ہے۔ 2024 میں اتراکھنڈ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کے معاملے میں ملک میں سرفہرست تھا۔ اس کے بعد روک تھام کے لیے کئی قدم اٹھائے گئے، لیکن حالات اب بھی چیلنجنگ ہے۔
Published: undefined
فائر سیزن کے پہلے روز الموڑا ضلع کے لمگڑا علاقہ کے سلکھوڑ اور حوال باغ کے بجیوڑا کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ حالانکہ محکمہ کی ویب سائٹ پر پہلے روز کسی بھی ڈویژن میں جنگل میں آگ لگنے کا معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ کئی الرٹ تکنیکی خرابیوں یا دیگر وجوہات سے بھی مل جاتے ہیں، جنہیں جانچ کے بعد مسترد کر دیا جاتا ہے۔ چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (ڈیزاسٹر اینڈ فارسٹ فائر مینجمنٹ) سشانت پٹنائک نے بتایا کہ فائر الرٹ ملنے پر فوراً ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا جاتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور فائر نگہبانوں (فائر واچرز) کی بھرتی بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔
Published: undefined
ماہرین نے جنگل کی آگ کو روکنے کے لیے کئی مشورے دیے ہیں۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ جنگل کے علاقوں کے آس پاس ہوٹل اور ریزورٹس میں بون فائر اور کیمپ فائر پر سختی ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی جنگلات کے اہلکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ باقاعدہ نگرانی میں اضافہ کریں اور دیہی باشندوں کے ساتھ تال میل کو مضبوط کریں۔ قابل ذکر ہے کہ مانسون شروع ہونے تک محکمہ جنگلات کے سامنے سب سے بڑا چیلنج جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھنا ہے۔ مسلسل بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ اس بار محکمہ آگ کے واقعات پر کس حد تک مؤثر انداز میں قابو پاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined