قومی خبریں

اتراکھنڈ: اُترکاشی میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی، زیر تعمیر ہوٹل ملبے میں تبدیل، 9 مزدور لاپتہ

راحت و بچاؤ کام کے لیے ایس ڈی آر ایف، پولیس اور محکمہ محصولات کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور لاپتہ مزدوروں کے لیے تلاشی مہم جاری ہے۔ یمونوتری قومی شاہراہ پر آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اترکاشی میں بادل پھٹنے کے بعد تباہی کا منظر۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div>

اترکاشی میں بادل پھٹنے کے بعد تباہی کا منظر۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب

 

 اتراکھنڈ کے اُترکاشی ضلع کے بڑکوٹ تحصیل علاقے میں جمعہ کو سلائی بینڈ کے پاس بادل پھٹنے کے بعد افرا تفری مچ گئی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں تباہی جیسے حالات ہیں۔ یہاں 9 مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ راحت و بچاؤ کام کے لیے ایس ڈی آر ایف، پولیس اور محکمہ محصولات کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Published: undefined

اُترکاشی انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ سلائی بینڈ کے پاس رات 3:12 بجے بادل پھٹنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی طرف سے محکمہ محصولات، ایس ڈی آر ایف اور پولیس ٹیم روانہ ہوئی۔ سلائی بینڈ کے پاس 19 مزدور رہتے تھے جس میں 9 مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ راحت و بچاؤ ٹیمیں لاپتہ لوگوں کی تلاشی مہم میں لگی ہیں جبکہ 10 مزدوروں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

Published: undefined

انتظامیہ نے بتایا کہ یمونوتری قومی شاہراہ سلائی بینڈ کے پاس دو-تین مقامات پر ملبہ اور پانی آنے سے رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں این ایچ محکمہ کو جانکاری دے دی گئی ہے تاکہ آمد و رفت بحال ہو سکے۔ وہیں اتر کاشی کے ضلع مجسٹریٹ پرشانت آریہ نے بتایا کہ ضلع کے بڑکوٹ-یمونوتری راستے پر بلی گڑھ میں بادل پھٹنے سے زیر تعمیر ہوٹل سائٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زیر تعمیر ہوٹل سائٹ پر کام کر رہے 9-8 مزدور لاپتہ ہیں۔ 

Published: undefined

اس کے علاوہ کُتھنور گاؤں میں بھی بادل پھٹنے کی وجہ سے لینڈ سلائڈ سے زرعی زمین کو نقصان پہنچا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ مزدوروں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے اور مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ متاثرہ علاقے کی مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے اور احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف رودر پریاگ ضلع میں دیر رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے جس سے عام زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بدری ناتھ ہائی وے پر سیروب گڑھ کے پاس پہاڑی سے ملبہ گرنے کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے عقیدت مندوں کو متبادل راستے ڈونگری پنت-چھانتی کھل-کھانکھرا کے راستے سے ان کے جائے مقام پہنچایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے حالات پر نظر بنائے رکھتے ہوئے راحت اور حفاظتی کام شروع کر دیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined