قومی خبریں

یوگی راج میں 6 مہینے سے نہیں ملی صفائی ملازمین کو تنخواہ، بھُوک ہڑتال شروع

اتر پردیش میں باندا ضلع کے اترا نگر پالیکا پریشد کے صفائی ملازمین نے 6 مہینے سے تنخواہ نہ ملنے پر ضلع مجسٹریٹ دفتر کی صاف صفائی کر اپنا احتجاج درج کرایا اور بعد میں بھوک ہڑتال شروع کر دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یوگی راج میں صفائی ملازمین تنخواہ نہ ملنے سے بہت پریشان ہیں۔ باندا ضلع کے اترا نگر پالیکا پریشد کے صفائی ملازمین کو گزشتہ 6 مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے ان کے سامنے کئی طرح کے مسائل کھڑے ہو گئے ہیں۔ پریشان ہو کر ان ملازمین نے احتجاج ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا اور ضلع مجسٹریٹ دفتر کی صاف صفائی کے بعد بھوک ہڑتال شروع کر دی۔

Published: 29 May 2019, 2:10 PM IST

اکھل بھارتیہ کرمچاری مزدور سبھا کے سربراہ انل بھارتیہ نے اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا کہ ’’نگر پالیکا پریشد اترا کے صفائی ملازمین کو گزشتہ 6 مہینے سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔ ان کی فیملی بھکمری کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ تنخواہ دلانے کے مطالبہ کو لے کر صفائی ملازمین منگل کو ضلع مجسٹریٹ سے ملنا چاہتے تھے، لیکن انھوں نے ڈانٹ کر بھگا دیا۔ صفائی ملازمین کو اس وقت دیکھا کہ ڈی ایم آفس میں بہت گندگی ہے، اور سبھی ملازمین نے دفتر کی صاف صفائی شروع کر دی۔ اس کے بعد اشوک لاٹ تراہے کے پاس سبھی نے بھوک ہڑتال شروع کر دی۔‘‘

Published: 29 May 2019, 2:10 PM IST

انل بھارتیہ کا کہنا ہے کہ سبھی صفائی ملازمین مطالبات پوری ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ ملازمین نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، احتجاجاً وہ باندا شہر میں روزانہ آٹھ گھنٹے کسی نشان زد جگہ کی صفائی کریں گے اور بقیہ 16 گھنٹے بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس درمیان اترا قصبے کی صفائی بند رہے گی۔

Published: 29 May 2019, 2:10 PM IST

سٹی مجسٹریٹ پردیپ کمار سنگھ نے اس معاملے میں بتایا کہ ’’صفائی ملازمین کی بقایہ تنخواہ ادا کرنے سے متعلق حکم نگر پالیکا پریشد اترا کے متعلقہ افسر کو بھیج دیا گیا ہے اور جلد ہی ان کے مسائل کا نمٹارا ہو جائے گا۔‘‘

Published: 29 May 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 May 2019, 2:10 PM IST