بارہ بنکی میں واقع اوسانیشور مندر
ہری دوار کے منسا دیوی مندر میں کل ہوئی بھگدڑ کے بعد آج اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بھی اسی طرح کا حادثہ پیش آیا ہے۔ ساون کے تیسرے سوموار کو ضلع کے حیدر گڑھ علاقے میں واقع مشہور اوسانیشور مہادیو مندر میں ’جلابھیشیک‘ کے دوران اچانک کرنٹ پھیلنے کی خبر سے بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں دو عقیت مندوں کی موت ہو گئی جبکہ 40 لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ صبح قریب 3 بجے اس وقت پیش آیا جب بھاری تعداد میں عقیدت مند ’جلابھیشیک‘ کے لیے مندر کے احاطہ میں جمع تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی دوران ایک بندر بجلی کے تار پر کود گیا جس سے تار ٹوٹ کر مندر احاطہ کے ٹین شیڈ پر گر گیا۔ تار کے گرتے ہی اس میں سے کرنٹ شیڈ میں پھیل گیا، جس سے وہاں موجود لوگ دہشت میں آ گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔
Published: undefined
جائے حادثہ پر پہنچے ڈی ایم ششانک ترپاٹھی نے بتایا کہ آج عقیدت مند میں درشن کے لیے آئے تھے۔ کچھ بندر بجلی کے تار پر کود گئے جس سے شیڈ میں کرنٹ پھیل گئی۔ ڈی ایم کے مطابق تقریباً 19 لوگوں کو بجلی کا جھٹکا لگا۔ انہیں سی ایچ سی حیدر گڑھ اور دوسری جگہوں پر علاج کے لیے لے جایا گیا۔
Published: undefined
مرنے والوں میں لونی کٹرا تھانہ حلقہ کے مبارک پورہ گاؤں کے باشندہ پرشانت (22) اور ایک دیگر عقیدت مند شامل ہے۔ دونوں کو ترویدی گنج سی ایچ سی میں علاج کے لیے لایا گیا تھا، لیکن ان کی جان نہیں بچ سکی۔
Published: undefined
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بارہ بنکی میں ہوئے حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں کے لیے تعزیت کی ہے۔ ساتھ ہی افسروں کو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہی اتوار کی صبح ہری دوار کے مشہور منسا دیوی مندر میں بھی بھگدڑ مچ گئی تھی جس میں 6 لوگوں کی جان چلی گئی تھی جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دراصل کانوڑ یاترا کے بعد راستہ کھلنے سے کثیر تعداد میں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچے تھے اور بھیڑ کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined