
اتر پردیش میں اب ایڈمنسٹریٹو افسران کو اراکین پارلیمنٹ و اراکین اسمبلی کو خصوصی احترام دینا لازم ہوگا۔ اگر کوئی رکن پارلیمنٹ یا رکن اسمبلی ان سے ملنے دفتر پہنچتا ہے تو افسران کو اپنی نشست سے اٹھ کر ان کا خیر مقدم اور استقبال کرنا ہوگا۔ اگر افسران احترام والا برتاؤ نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
اتر پردیش کے چیف سکریٹری ایس پی گوئل نے اس سلسلے میں سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ریاست کے تمام افسران کو وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے ساتھ شائستگی اور پروٹوکول کا مکمل خیال رکھنا ہوگا۔ اس کے تحت اگر کوئی رکن پارلیمنٹ و رکن اسمبلی کسی افسر کے دفتر پہنچتا ہے تو افسر اپنی نشست سے اٹھ کر ان کا استقبال کریں گے۔
Published: undefined
نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے پاس اگر اراکین پارلیمنٹ یا اراکین اسمبلی کی فون کال آتی ہے تو اس کا جواب دینا لازمی ہوگا۔ اگر کسی وجہ سے افسر مصروف ہوں تو انہیں بعد میں کال بیک کر کے جواب دینا ضروری ہوگا۔ ساتھ ہی رکن اسمبلی یا رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ کوئی شکایت کی جاتی ہے تو ان معاملات کا ممکنہ حد تک معیاری طریقے سے ازالہ کرتے ہوئے اس کی اطلاع بھی دینی ہوگی۔
Published: undefined
حکم نامہ میں صاف لفظوں میں کہا گیا ہے کہ اگر احترام کے ساتھ برتاؤ نہیں کیا جاتا تو حکومت کی جانب سے اتر پردیش ریاستی ملازمین کے ضابطۂ اخلاق کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ افسران کے لیے ان تمام احکامات پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہوگا۔ ساتھ ہی چیف سکریٹری نے پہلے جاری کیے گئے 15 احکامات کی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک حکومت کی جانب سے جاری رہنما خطوط پر صحیح طریقے سے عمل نہیں ہو رہا تھا۔ اکثر افسران کی جانب سے اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کے فون نہ اٹھانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ یہ معاملہ ایوان میں بھی اٹھایا گیا تھا، جس سے واضح ہے کہ حکومتی احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال انتہائی افسوسناک ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined