قومی خبریں

یوگی راج میں جرائم کا بول بالا، بریلی میں ہوا خاتون پولس سب انسپکٹر کا سرکچل کر قتل

اترپردیش کے بریلی شہر کوتوالی علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک لیڈی سب انسپکٹر کا قتل کر دیا، جن کی لاش سرکاری رہائش گاہ کے باہر پڑی ملی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بریلی: یو گی آدتیہ ناتھ کے دوو اقتدار کے دوران اتر پردیش میں جرائم پیشہ اتنے بے خوف ہو چکے ہیں کہ اب پولس والے بھی محفوظ نظر نہیں آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ بریلی کا ہے جہاں ایک خاتون داروغہ کا ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ہی بے رحمی سے سر کچل کر قتل کر دیا گیا۔ پولس ترجمان نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ محکمہ انٹیلی جنس (ایل آئی یو) میں تعینات خاتون پولس سب انسپکٹر رینا کماری (42) کی لاش منگل کو دیر رات ٹرانزٹ ہاسٹل میں ان کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پڑی ملی۔ یہ قتل سر پر کسی بھاری چیز سے حملہ کرکے کیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ مقتول ہرینا ضلع امروہہ کی رہنے والی تھی۔ قتل کے اسباب واضح نہیں ہوسکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رینا کا کئی سال پہلے طلاق ہو گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کا ایک بیٹا ہے جو دسویں کلاس میں پڑھتا ہے، جسے انہوں نے دو تین دن پہلے دہلی بھیج دیا تھا۔

Published: undefined

واقعہ کے بعد ڈی آئی جی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ موقع پر پہنچے ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتولہ گزشتہ ڈھائی سال سے پولس لائن میں موجود سرکاری رہائش گاہ میں رہ رہی تھیں۔ ان کا موبائل غائب ہے۔ پولس ہر زاویہ سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined