علامتی تصویر، آئی اے این ایس
الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری امبیڈکر نگر، قنوج، جالون اور سہارنپور واقع سرکاری میڈیکل کالجوں میں ریزرویشن سے متعلق احکامات کو منسوخ کرنے والے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف داخل خصوصی اپیل پر آج اپنا فیصلہ صادر کر دیا۔ دراصل اسپیشل گرانٹ کمپونینٹ کے تحت اتر پردیش کے 4 میڈیکل کالجوں میں داخلہ پر 79 فیصد سے زیادہ ریزرویشن دیا جا رہا تھا۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں داخل کی گئی عرضی پر جب سماعت ہوئی تھی تو جسٹس پنکج بھاٹیا کی سنگل بنچ نے اسے رَد کرنے کا حکم صادر کر دیا تھا۔ اب اسی معاملے میں آج جسٹس راجن رائے اور جسٹس منجیو شکلا کی ڈویژنل بنچ نے ریاستی حکومت کی اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا ہے۔
Published: undefined
اس معالے میں عدالت نے ریاستی حکومت کو ہفتہ بھر کے اندر یہ حلف نامہ (انڈرٹیکنگ) داخل کرنے کی ہدایت دی ہے کہ وہ ریزرویشن ایکٹ 2006 کے التزامات پر عمل کرے گی۔ عدالت نے موجودہ کونسلنگ جاری رکھنے کی اجازت تو دے دی ہے، لیکن کہا ہے کہ داخل اپیل پر حتمی فیصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی میڈیکل کالج میں داخلہ کا عمل انجام پائے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Published: undefined
داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے وکیل سے سوال کیا تھا کہ سنگل بنچ کے فیصلے میں کیا کمی ہے؟ جواب میں ریاستی حکومت کی طرف سے پیش سینئر ایڈووکیٹ جے این ماتھر نے دلیل دی تھی کہ سنگل بنچ کے فیصلے اور حکم سے ان چاروں اضلاع کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے پھر سے کونسلنگ کرنی پڑے گی۔ اس سے ریاست میں 9 اضلاع کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے ہو رہی کونسلنگ پر بھی اثر پڑے گا۔ نئی کونسلنگ سے پہلے کچھ سیٹ کے امیدوار باہر ہو جائیں گے۔ دیگر میڈیکل کالجوں میں کونسلنگ مکمل ہونے کی وجہ سے ان کے پاس متبادل بھی نہیں بچے گا۔
Published: undefined
دوسری طرف عرضی دہندہ امیدوار کے وکیل موتی لال یادو نے سنگل بنچ کے فیصلے کو ریزرویشن کے قانونی التزامات کے تحت کہہ کر اس پر پوری طرح سے عمل کیے جانے کی بات کہی۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا، جسے آج سنایا گیا۔ حالانکہ عرضی دہندہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ شروع میں عرضی داخل کرنے والے امیدوار صبرا احمد کو امبیڈکر نگر یا قریب کے کسی میڈیکل کالج میں اس کی درخواست پر داخلہ دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined