قومی خبریں

اتر پردیش حکومت خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کرے: آر ایل ڈی

جینت چودھری نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مدے پر اقتدار میں آئی ہے۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ جلد ہی سرکاری عہدوں پر تقرریاں کرے۔

<div class="paragraphs"><p>جینت چودھری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

جینت چودھری، تصویر آئی اے این ایس

 
RAJESH KUMAR

نئی دہلی: راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) نے منگل کو کہا کہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں لاکھوں زیر التواء آسامیوں کو منصفانہ عمل کے ذریعے فوری طور پر پُر کیا جانا چاہئے۔ راشٹریہ لوک دل-آر ایل ڈی کے صدر جینت چودھری نے آج یہاں پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مدے پر اقتدار میں آئی ہے۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ جلد ہی سرکاری عہدوں پر تقرریاں کرے۔ اس سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹی صنعتوں، دستکاری اور زراعت پرمبنی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ اس سے مقامی سطح پر لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور کورونا وبا کی وجہ سے چھوٹی صنعتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ ملک میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے حوالے سے کہا کہ دیہی ترقی کے لیے بے روزگاری کا خاتمہ اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی ضروری ہے۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے جینت چودھری نے کہا کہ ملک میں کسان اور دیہی برادری پسماندہ ہیں۔ حکومت نے کسانوں کی پیداوار کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جبکہ زراعت میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈیزل، پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کسان کی کمر توڑ رہا ہے۔ اس لیے حکومت کو ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے۔

Published: undefined

جینت چودھری نے مغربی اتر پردیش کے کسانوں کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گنے کی امدادی قیمت کا فوری اعلان کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے آلو کے لئے بھی خرید پالیسی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔ آر ایل ڈی کے قومی کنونشن میں پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ کنونشن میں اتر پردیش اور راجستھان میں سیاسی تال میل کرنے کا حق قومی صدر کو دیا گیا۔ پارٹی نے چودھری چرن سنگھ کی پالیسیوں اور نظریات کو ہر گاؤں تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined