قومی خبریں

اتر پردیش: سابق رکن پارلیمان دھننجے سنگھ گرفتار، 14 دن کے لئے بھیجا گیا جیل

سابق رکن پارلیمان کو گرفتار کرنے کے بعد چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (سی جے ایم) وکاس سنگھ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ضمانت کی عرضی خارج کرتے ہوئے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے لائن بازار تھانے کی پولیس نے سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پروجکٹ منیجر کا اغوا کرنے اور اسے دھمکانے کے الزام میں سابق رکن پارلیمان دھننجے سنگھ کو گرفتار کر کے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ جونپور نگر میں چل رہے سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منیجر ابھینو سنگھل نے اتوار کو لائن حاضر تھانے میں تحریر دی تھی کہ سابق رکن پارلیمان دھننجے سنگھ نے اپنے حامیوں پروین سنگھ اور وکرم سنگھ سے زبردستی مجھے اپنی رہائش گاہ پر بلا کر میرا اغوا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے سابق رکن پارلیمان کے خلاف دفعہ 364،386،504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کر کے کئی تھانوں کی پولیس کے ساتھ اتوار کی رات تقریباً دو بجے ان کی رہائش گاہ پر چھاپے ماری کی اور پروجکٹ منیجر کے اغوا اور دھمکانے کے الزام میں سابق رکن پارلیمان کو گرفتار کرلیا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ سابق رکن پارلیمان کو گرفتار کرنے کے بعد چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (سی جے ایم) وکاس سنگھ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ضمانت کی عرضی خارج کرتے ہوئے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

عدالت سے جیل جاتے وقت سابق رکن پارلیمان نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ مجھے جونپور کے رکن اسمبلی و ریاست کے مملکتی وزیر برائے رہائش گاہ گریش چند یادو کے اشارے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined