قومی خبریں

اتر پردیش: انتخابی منشور تیار کرنے کے لیے ‘عوامی مہم’ چلائے گی کانگریس

کانگریس نے اتر پردیش میں عوامی مہم چلا کر اپنا انتخابی منشور تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم میں اسمبلی سطح کی میٹنگیں کی جائیں گی تاکہ عوام سے جڑے اہم ایشوز کو انتخابی منشور میں شامل کیا جا سکے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی 

ایک طرف جہاں اتر پردیش کی یوگی حکومت عوامی مسائل سے آنکھیں پھیرتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور خصوصی طور پر کورونا بحران میں بڑھ رہی بے روزگاری کو لے کر کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے، وہیں دوسری طرف کانگریس لگاتار عوام کے درمیان جا کر ان کی مصیبتوں و مسائل کا پتہ کر رہی ہے اور ان کے ایشوز کو حکومت کے سامنے رکھ بھی رہی ہے۔ اس درمیان یو پی اسمبلی انتخاب کو لے کر کانگریس نے انتخابی منشور تیار کرنے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ پارٹی نے اس میں عوام کی شراکت داری یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

Published: undefined

اس تعلق سے یو پی کانگریس کی انچارج قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مینی فیسٹو کمیٹی (انتخابی منشور کمیٹی) کے اراکین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انتخابی منشور بنانے کو لے کر ایک مضبوط پالیسی تیار کی گئی تاکہ عوام کے مسائل اور ان کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے انتخابی میدان میں اترا جائے۔ میٹنگ میں اتر پردیش کے نظامِ قانون، کسانوں کے ایشوز، بدعنوانی، بے روزگاری اور بگڑتے معاشی حالات پر سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر ہوا۔

Published: undefined

میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ پوری ریاست میں عوامی مہم چلا کر کانگریس پارٹی اپنا انتخابی منشور تیار کرے گی اور اس مہم میں اسمبلی سطح کی میٹنگیں کی جائیں گی تاکہ عوام سے جڑے ایشوز کو منشور میں شامل کیا جا سکے۔ ساتھ ہی میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ سوشل میڈیا و دیگر ڈیجیٹل ذریعہ سے بھی عوام کے مشورے طلب کیے جائیں گے تاکہ کوئی بھی اہم ایشو انتخابی منشور میں شامل ہونے سے نہ رہ جائے۔ علاوہ ازیں ریاست کے دانشور طبقہ اور عوامی تنظیموں سے بھی تحریری طور پر مشورے طلب کیے جائیں گے۔ انتخابی منشور کے لیے اسمبلی سطح پر عام لوگوں سے بھی اس طرح کے مشورے لیے جائیں گے اور ایشوز کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ کانگریس نے انتخابی منشور تیار کرنے میں پارٹی کے ہر رکن کی ذمہ داری طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے عوام کی رائے پر مبنی انتخابی منشور تیار کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ مینی فیسٹو کمیٹی کی اس میٹنگ میں کمیٹی کے رکن سلمان خورشید، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پی ایل پونیا، سپریا سری نیتر، وویک بنسل، امیتابھ دوبے کے علاوہ یو پی کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو اور قانون ساز پارٹی لیڈر آرادھنا مشرا مونا بھی موجود تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined