قومی خبریں

یوریا کی کالا بازاری کے خلاف کانگریس کا 21 اگست کو ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ

اتر پردیش حکومت پوری طرح سے پونجی پتیوں کے گود میں بیٹھی ہے اور بی جے پی حکومت کا کسان مخالف چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

تصویر یواین آئی
تصویر یواین آئی 

اترپردیش میں یوریا کی قلت کے سلسلے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ٹوئٹ کے بعد ریاستی صدر اجے کمار للو نے آج کہا کہ یوریا کی کمی اور کالا بازار کے خلاف ان کی پارٹی21 اگست کو ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے آج صبح اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ 'اترپردیش میں کئی جگہوں پر یوریا کی قلت کی وجہ سے کسان پریشان ہیں۔جگہ جگہ لائنیں لگی ہیں لیکن زیادہ تر کوآپریٹیو سوسائیٹیز میں یوریا ختم ہوچکاہے۔کسان کالا بازاری سے پریشان ہیں۔یوپی سرکار کو فورا مداخلت کرتے ہوئے یوریا کی دقت کے مسائل کو حل کرنا چاہئے'۔پرینکا نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں کسان یوریا کی وجہ سے ہونے والی دقتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی کے تبصرہ کے بعد اجے کمار للو نے جاری بیان میں کہا ہےکہ ریاست میں یوریا کھاد کی کمی در اصل حکومت کے ذریعہ پیدا کیا گیا ایک بحران ہے جس کے خلاف کانگریس احتجاج کرے گی اور عوام اور کسانوں کے درمیان یوگی حکومت کو بے نقاب کرے گی۔جس طرح سے کوآپریٹیو سوسائٹیز سے یوریا کھاد کو غائب کر دیا گیا ہے۔ اس سے یہ صاف ہوتا ہے کہ ریاست میں یوریا کی کالابازاری کو سرکار کا تحفظ حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کالا بازاریوں کو حکومت کی حمایت حاصل ہے اور ان کالا بازاریوں نے ریاست میں یوریا بحران پیدا کر کے کسانوں کو برباد کرنے کی سازش رچی ہوئی ہےاور اس سازش میں حکمراں جماعت شامل ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آفت کے وقت میں یہ کالا بازار ی کسانوں کو کمر توڑنے کا کام کررہی ہے۔للو نے کہا کہ یوگی حکومت کوآپریٹیو سوسائٹیز کو تباہ کرنا چاہتی ہے تاکہ ریاست کے کسانوں کو پوری طرح سے بازاروں کے حوالے کرکے پرائیویٹائزیشن کو پوری طرح لاگو کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ حالات اتنے خراب ہیں کہ کسانوں کو کھاد دستیاب کرانے کے لئے اسمبلی اسپیکر کووزیر برائے کوآپریٹیو کو خط لکھنا پڑا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا کسان مخالف چہرہ ا بے بقاب ہوچکا ہے۔ حکومت پوری طرح سے پونجی پتیوں کے گود میں بیٹھی ہے۔کسان مخالف اس حکومت کے خلاف سڑک سے لے کر ایوان تک کانگریس پارٹی جدوجہد کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined