قومی خبریں

اتر پردیش: بے رحم باپ نے 4 معصوم بیٹیوں کو ندی میں پھینکا، 3 کی موت

کلیدی ملزم سرفراز 20دن پہلے ہی اپنی بیوی اور چار بیٹیوں کے ساتھ ممبئی سے واپس آیا ہے تھا۔ وہ ممبئی میں ٹرک ڈرائیور تھا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے گاؤں واپس آگیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سنت کبیرنگر: اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں دھنگھٹا علاقے میں ایک والد نے اپنی چار معصوم بیٹوں کو زندہ ندی میں پھینک دیا۔ اڈیشنل سپرنٹندنٹ آف پولیس نے استی شریواستو نے پیر کو یہاں بتایا کہ دھنگھٹا علاقے کے دیپ پور ڈیہوا گاؤں باشندہ سرفراز نامی شخص نے اتوار کی رات اپنے ایک دوست کے ساتھ ملک کر اپنی تین بیٹوں کو زندہ گھاگھرا ندی میں پھینک دیا۔

Published: undefined

اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کا پتہ لگانے کے لئے این ڈی آر ایف اور مقامی غوطہ خوروں کو تعینات کیا ہے۔ پولیس نے سرفراز اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔ کلیدی ملزم سرفراز 20 دن پہلے اپنی بیوی اور چار بیٹیوں کے ساتھ ممبئی سے واپس آیا ہے تھا۔ وہ ممبئی میں ٹرک ڈرائیوری کا کام کرتا تھا۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گاؤں واپس آگیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ڈرگس کا عادی ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اس کے اس انتہائی قدم کے پیچھے گھریلو تنازع اصل سبب ہے۔ پولیس کے مطابق جن لڑکیوں کو ندی میں پھینکنے کی وجہ سے موت ہوگئی ہے ان کی شناخت ثنا (7)، سبا (04) اور شمع(02) کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ تاہم چوتھی بیٹی جو تقریباً 7 مہینے کی ہے، کسی طرح بچ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined