قومی خبریں

ہندوستان کی جنگ آزادی میں اردو صحافت نے اہم کردار ادا کیا: نتیش کمار

دو سو سالہ تقریبات کمیٹی کے کنوینر معصوم مرادآبادی کے نام اپنے پیغام میں نتیش کمار نے کہا ہے کہ مجھے یہ جان کر مسرت ہوئی کہ اردو صحافت کی دو سو سالہ تقریبات کمیٹی اپنا پہلا پروگرام منعقد کر رہی ہے۔

نتیش کمار، تصویر یو این آئی
نتیش کمار، تصویر یو این آئی PAPPI SHARMA

نئی دہلی: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اردو صحافت کی دوسوسالہ تقریب کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اردو صحافت نے جنگ آزادی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔

Published: undefined

ریلیز کے مطابق دوسوسالہ تقریبات کمیٹی کے کنوینر معصوم مرادآبادی کے نام اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ مجھے یہ جان کر مسرت ہوئی کہ اردو صحافت کی دو سو سالہ تقریبات کمیٹی اپنا پہلا پروگرام منعقد کر رہی ہے اور اس موقع پر ایک سووینیر بھی شائع کیا جا رہا ہے۔ ملک کی جنگ آزادی میں اردو صحافت نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ مولوی محمد باقر پہلے صحافی تھے جنہوں نے تحریک آزادی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ اردو صحافیوں کی عظیم قربانی کے علاوہ 200 سالہ اردو صحافت کے فیصلہ کن کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ آج معاشرے میں اقدار کے مجموعی انحطاط کے پیش نظر اردو صحافت کا کردار اور بھی اہم ہو گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ تقریب اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گی۔ میں اردو صحافت، اردو ادب اور قوم کی تعمیر کے میدان میں نمایاں خدمات کے لئے تمام اعزازات کے مستحقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہ سوووینیر تمام ذمہ داران کے لئے موجب تنویر ہوگا۔ نتیش کمار نے اس موقع پر تقریب کے تمام شرکاء، منتظمین اور وابستگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحافتی برادری کے روشن مستقبل اور سوووینیر کی اشاعت کی کامیابی کا خواہش ظاہر کی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اردوصحافت کے دوسوسال مکمل ہونے پر مرکزی تقریب کا افتتاح آج سابق نائب صدر محمد حامد انصاری کریں گے اور سابق مرکزی وزیر غلام آزاد مہمان ذی وقار کے طور پر شریک ہوں گے۔ اس تقریب میں ملک بھر سے اردو کے سرکردہ صحافی شریک ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر بزرگ صحافیوں کو کارنامہ حیات ایوارڈ بھی پیش کیا جائے گا اور اردو صحافت پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined