قومی خبریں

زیر تربیت آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کے خلاف یو پی ایس سی نے اٹھایا سخت قدم، ایف آئی آر درج

یو پی ایس سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوجا کھیڈکر معاملے کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ انھوں نے اپنا نام، والدین کا نام، اپنی تصویر، دستخط، ای میل آئی ڈی، موبائل نمبر اور پتہ بدل کر شناخت چھپائی۔

یو پی ایس سی
یو پی ایس سی 

زیر تربیت آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کے لیے دن بہ دن مشکلات بڑھتے جا رہے ہیں۔ کئی محاذ پر تنازعات کا سامنا کر رہیں پوجا کھیڈکر کے خلاف اب یو پی ایس سی نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ امتحان میں زیادہ مواقع حاصل کرنے کے لیے انھوں نے فرضی دستاویزات کا استعمال کیا۔

Published: undefined

یو پی ایس سی نے پوجا کھیڈکر کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں سوال پوچھا گیا ہے کہ مستقبل میں امتحانات دینے اور ان کے سلیکشن پر روک کیوں نہ لگائی جائے؟ علاوہ ازیں سول سروس امتحان 2022 کے لیے پوجا کی امیدواری منسوخ کرنے اور مستقبل کے امتحانات میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے بھی وجہ بتاؤنوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

یو پی ایس سی (یونین پبلک سروس کمیشن) نے پوجا کھیڈکر سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ کمیشن نے پوجا منورما دلیپ کھیڈکر کے معاملے میں گہرائی سے جانچ کی ہے۔ اس جانچ میں پتہ چلا ہے کہ انھوں نے اپنا نام، اپنے والدین کا نام، اپنی تصویر، دستخط، ای میل آئی ڈی، موبائل نمبر اور پتہ بدل کر شناخت چھپائی۔ اسی بیان میں کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ پوجا کھیڈکر نے امتحان سے متعلق اصولوں کے تحت مقررہ حد سے زیادہ کوششوں کا فائدہ اٹھایا۔ کمیشن نے پوجا کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ ہی مجرمانہ مقدمہ چلانے سمیت دیگر کئی طرح کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined