قومی خبریں

یو پی: کوشامبی کی پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، زبردست آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

یو پی کے کوشامبی میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے، جس کے بعد لگنے والی آگ میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد شدید طور پر جھلس گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

کوشامبی: اتر پردیش کے کوشامبی میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد شدید جھلس گئے ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینس کی مدد سے ضلع اسپتال مانجھن پور بھیجا گیا ہے، جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Published: undefined

آخری اطلاع موصول ہونے تک پولیس اور گاؤں والوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ معاملہ کوکھراج تھانہ علاقہ کے بھرواری کا ہے جہاں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے بعد لگنے والی آگ میں اب تک 4 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی شناخت شیو نارائن، کوثر علی، شاہد علی اور ایک دیگر کے طور پر کی گئی ہے۔ فیکٹری کے مالک کا نام شرافت علی بتایا جاتا ہے۔

Published: undefined

کوشامبی کے ایس پی برجیش کمار سریواستو نے بتایا کہ بھرواری کی پٹاخہ فیکٹری میں لگنے والی آگ میں چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کچھ زخمی ہیں، جب کہ کچھ کی حالت تشویشناک بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹاخوں کی یہ فیکٹری رہائشی علاقے سے بہت دور ہے، اس لیے رہائشی علاقے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، صرف وہاں کام کرنے والے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ فیکٹری مالک کے پاس پٹاخے بنانے اور فروخت کرنے کا لائسنس ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined