اوم پرکاش راج بھر اسپتال میں۔ تصویر ’ایکس‘ @brajeshpathakup
اتر پردیش کابینہ میں وزیر اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر کی اتوار کو اچانک طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے گومتی نگر واقع میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع کے مطابق انہیں اچانک بلڈ پریشر اور ہرٹ سے جڑی کچھ پریشانی محسوس ہوئی۔ راج بھر کی طبیعت بگڑنے کی خبرملتے ہی یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک فوراً ان کے گھر پہنچے اور اپنی گاڑی سے انہیں لوہیا اسپتال لے کر گئے۔ وہاں پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے فوراً ان کا ابتدائی علاج شروع کیا اور بعد میں میدانتا اسپتال بھیج دیا۔
Published: undefined
نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے بتایا کہ اوم پرکاش راج بھر کی صحت کے بارے میں جاننے کے لیے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز پہنچے۔ برجیش پاٹھک نے ’ایکس‘ پر اطلاع دی کہ، ’’آج اوم پرکاش راج بھر کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع پر انہیں فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی صحت کی جانچ کی گئی اور انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
ڈاکٹروں کے مطابق راج بھر کو ہلکا برین اسٹروک آیا تھا۔ اسپتال میں ان کا فوراً سٹی اسکین اور خون سمیت کئی ضروری ٹیسٹ کروائے گئے۔ فی الحال ان کی طبیعت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر لگاتار ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسپتال کی سیکوریٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اوم پرکاش راج بھر کے بیٹے اروند راج بھر نے بھی ان کی صحت کو لے کر جانکاری شیئر کی ہے۔ اروند نے اپنے فیس بُک پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ اب ان کے والد کی صحت میں بہتری آ رہی ہے. بلڈ پریشر اور ہرٹ سے متعلق پریشانی محسوس ہو رہی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ فی الحال اوم پرکاش راج بھر آر ایم ایل اسپتال میں ہیں اور ڈاکٹر لگاتار ان کی صحت پر نظر بنائے ہوئے ہے۔
Published: undefined
راج بھر کی طبیعت خراب ہونے کی خبر ملتے ہی پارٹی کارکنوں اور حامیوں میں فکر مندی پیدا ہو گئی۔ کئی رہنما اسپتال پہنچے اور ان کی جلد صحت یابی کی تمنا کی۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ لگاتار ان کی صحت کو لے کر دعائیں کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined