قومی خبریں

یوپی انتخابات: راج ناتھ سنگھ کی ریلی میں روزگار کے لئے احتجاج، نوجوانوں نے ظاہر کی ناراضگی

بی جے پی کے اسٹار تشہیر کار، سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی گونڈہ میں منعقدہ ریلی میں نوجوانوں کی ناراضگی اس وقت ظاہر ہوئی، جب انہوں نے روزگار کے لئے نعرے بازی شروع کر دی

راج ناتھ سنگھ / ٹوئٹر
راج ناتھ سنگھ / ٹوئٹر 

گونڈہ: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ ایک جانب جہاں حزب اختلاف کی جماعتیں عوام سے خوش حالی کے وعدے کر رہی ہیں وہیں دوسری طرف بی جے پی کو، جوکہ گزشتہ 5 سالوں سے برسراقتدار ہے، کئی مسائل پر عوام کی ناراضگی برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے اسٹار تشہیر کار، ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی گونڈہ میں منعقدہ ریلی میں بھی نوجوانوں کی ناراضگی ظاہر ہوئی، جب انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔

Published: undefined

راج ناتھ سنگھ کی گونڈہ میں منعقدہ ریلی میں پہنچنے والے نوجوانوں کی ناراضگی بھی وزارت دفاع سے ہی تھی۔ دراصل وہ فوج کی بھرتی شروع کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر حالات قابو سے باہر جاتے دیکھ راج ناتھ سنگھ نے جیسے تیسے نوجوانوں کو سنبھالا اور انہیں سمجھا کر پر سکون کیا۔ بعد میں ان کی گزارش پر بھیڑ سے ’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرے گونجا اور بھیڑ میں کھڑے تمام لوگ مسکرانے لگے۔

Published: undefined

یہ وقعہ عین اس وقت پیش آیا جب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اپنی تقریر شروع کرنے جا رہے تھے۔ روزگار کی تلاش میں کھڑے نوجوانوں نے ’فوج کی بھرتی شروع کرو‘، ’ہماری مانگیں پوری کرو‘ کے نعرے لگائے۔ اس پر راج ناتھ سنگھ نے انہیں سمجھایا کہ فکر نہ کریں بھرتی جلد شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا ’’آپ کی پریشانی ہماری بھی ہے، کورونا وائرس کے سبب کچھ مشکلات آئی ہیں، لیکن جلد بھرتی کا عمل شروع ہوگا۔‘‘

Published: undefined

غور طلب ہے کہ یوپی میں سات مراحل میں انتخاب ہو رہے ہیں۔ اس میں یوپی میں آج تیسرے مرحلہ کی پولنگ ہو رہی ہے جبکہ پنجاب کی تمام 117 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس