قومی خبریں

بیٹے نے کہا ’عتیق کو یوپی پولیس نے مارا‘، تو نائب وزیر اعلیٰ کیشو موریہ نے بولا ’بچہ ہے، سیاست نہیں سمجھتا‘

نائب وزیر اعلیٰ کیشو موریہ کے بیٹے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہے ہیں عتیق احمد کو یوپی پولیس نے مارا، اس بارے میں سوال پوچھنے پر موریہ کا جواب تھا ’بچہ ہے، ابھی سیاست نہیں سمجھتا۔‘‘

کیشو پرساد موریہ، تصویر آئی اے این ایس
کیشو پرساد موریہ، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش موریہ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو کوشامبی کے بھروارا نگر پالیکا چیئرمین کی حلف برداری تقریب کی ہے۔ اس تقریب میں کیشو موریہ کے بیٹے یوگیش موریہ نے بھی لوگوں سے خطاب کیا۔ انھوں نے تقریر میں اتر پردیش حکومت کی خوب تعریف کی۔ ساتھ ہی وہاں موجود ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کی بھی تعریفوں کے پل باندھے۔ تعریف کرتے کرتے یوگیش نے کہہ دیا کہ ’’اب آپ کی پولیس اعظم خان کی بھینس تلاش نہیں کرتی، بلکہ عتیق کو گولی مارنے کا کام کرتی ہے...۔‘‘ یوگیش کی اس تقریر پر خوب تالیاں بجی تھیں۔ اس ویڈیو کو کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

Published: undefined

اس بارے میں جب نائب وزیر اعلیٰ کیشو موریہ سے پوچھا گیا تو انھوں نے ہنستے ہوئے اسے ٹال دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ ابھی بچہ ہے اور سیاست نہیں سمجھتا۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ابھی اسے سیاست کی اتنی سمجھ نہیں ہے کہ کب کیا بولنا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ عتیق احمد اور اس کے بھائی کی پریاگ راج میں پولیس حراست کے دوران اس وقت گولی مار کر سر عام قتل کر دیا گیا تھا جب پولیس ان دونوں کو میڈیکل چیک اَپ کے لیے لے کر جا رہی تھی۔ تمام میڈیا کی موجودگی میں تین لوگوں نے عتیق اور اس کے بھائی پر کئی گولیاں چلائی تھیں۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ تینوں قاتلوں نے موقع پر ہی پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی تھی۔ اس واقعہ پر کافی ہنگامہ ہوا تھا جس کے بعد یوپی حکومت نے ایک کمیشن بنا کر معاملے کی جانچ کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined