قومی خبریں

یوگی نے ہنومان کو بتایا دلت، ناراض برہمنوں نے بھیجا قانونی نوٹس

یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہنومان کو دلت بتا کر پھنس گئے ہیں، راجستھان برہمن مہاسبھا نے قانونی نوٹس بھیج کر کہا ہے کہ یوگی یا تو معافی مانگیں، نہیں تو مقدمہ کے لئے تیار رہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یو پی کے وزیر اعلی سے اتر پردیش کا نظم و نسق بھلے ہی نہ سنبھل رہا ہو لیکن دوسری ریاستوں میں ضرور وہ اسٹار کمپینر بن کر عوام کو بی جے پی کی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تشہیری مہم کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ اکثر ہندوتوا کی بات کرتے ہوئے کچھ ایسا بھی کہہ جاتے ہیں جس سے کئی طبقات کے جذابت مجروح ہو جاتے ہیں۔

Published: 28 Nov 2018, 11:09 PM IST

یوگی آدتیہ ناتھ یوں تو اقلیتی طبقہ بالخصوص مسلمانوں کے خلاف زہرفشانی کے لئے جانے جاتے ہیں لیکن اس دفعہ انہوں نے رامائن کے ایک کردار اور ہندوؤں کے دیوتا ہنومان کے حوالہ سے ایسا بیان دے دیا ہے جس پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہنومان کو دلت، آدیواسی اور محروم بتایا جس سے برہمن بری طرح خفا ہو گئے ہیں۔ راجستھان برہمن مہاسبھا نے یوگی کو قانونی نوٹس بھیج کر تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے اس بیان پر معافی نہیں مانگی تو وہ ان کے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

سرو برہمن سماج کے قومی صدر پنڈت سریش مشرا نے کہا کہ بجرنگ بلی (ہنومان) کی پوجا تمام ہندو کرتے ہیں اور سب کا ان میں عقیدہ ہے۔ ایسے میں انہیں دلت بتا کر ذات پات کی سیاست کرنا شرمناک ہے، اس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ سریش شرما نے کہا کہ اگر یوگی 3 دنوں کے اندر معافی نہیں مانگتے تو وہ قانونی قدم اٹھائیں گے۔

Published: 28 Nov 2018, 11:09 PM IST

یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر کانگریس رہنماؤں نے بھی سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا کہ بی جے پی ابھی تک انسانوں کو ہی بانٹنے کا کام کر رہی تھی لیکن اب یہ بھگوانوں کو بھی ذات میں بانٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ذہنی طور پر بی جے پی کتنا گر چکی ہے۔

غورطلب ہے کہ الور ضلع کے مالاکھیڑا میں ایک طبقہ سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے ہنومان کو دلت، بن واسی، گرواسی اور محروم قرار دیا تھا۔

Published: 28 Nov 2018, 11:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Nov 2018, 11:09 PM IST