قومی خبریں

یوپی: کانپور میں چند گھنٹوں کے اندر 2 حادثات میں 31 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

یوپی کے کانپور میں عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گر گئی، جس کے سبب 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ مہلوکین میں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: یوپی کے کانپور میں گزشتہ رات دو سڑک حادثات میں 31 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 20 سے زیادہ لوگ زخمی بتائے جاتے ہیں۔ پہلے حادثے میں ہفتہ کو سادھ تھانہ علاقے کے بھدیونا گاؤں کے قریب مسافروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے تالاب میں گرنے سے کم از کم 26 لوگوں کی موت ہو گئی۔ دوسرے حادثے میں سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں 5 کی جان گئی اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گر گئی، اس حادثے میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹرالی میں تقریباً 50 افراد سوار تھے اور مہلوکین میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام کیا گیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) وشاکھ جی آئیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ریسکیو آپریشن چلائیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا، ’’حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔‘‘

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت پی ایم مودی اور صدر نے کانپور حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو راحت اور بچاؤ کا کام فوری طور پر انجام دینے کی ہدایت دی ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریکٹر ٹرالی کا استعمال صرف زرعی کاموں اور مال برداری کے لئے کریں۔

Published: undefined

ایک عینی شاہد نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ درجنوں دیگر افراد کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچا اور ان سب نے مردوں، عورتوں اور بچوں کے رونے کی آوازیں سنی۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے فوری طور پر پانی میں چھلانگ لگا دی اور کسی طرح انہیں باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان میں سے کئی کو مردہ پایا۔

Published: undefined

حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کا کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ لکھنؤ میں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ خود اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔

Published: undefined

بی ایس پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’اتر پردیش کے فتح پور چندریکا دیوی مندر سے واپس آنے والے عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے الٹنے اور تالاب میں گرنے سے 26 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔ حکومت جلد از جلد ان سب کی مدد کرے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined