
کسان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ملک بھر میں آج کل بے موسم بارشوں کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مختلف حصوں سے آنے والی خبروں کے مطابق اس وقت بارش کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں برباد ہورہی ہیں۔ وہیں مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر سمیت پورے مراٹھواڑہ خطہ میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی ہے۔ اب تک تقریباً 30 ہزار کسانوں کو اس کا نقصان ہوا ہے لیکن فصل نقصان کا تخمینہ ابھی مکمل نہیں ہو پایا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری معلومات کے مطابق 16 مارچ سے اب تک 742 گاؤں کے 29،676 کسانوں کی تقریباً 17,345 ہیکٹر فصل بربادہو ئی ہے۔ 4 اپریل تک 209 گاؤں کے 8,780 کسانوں کی 5,345 ہیکٹر فصل کو نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق پورےضلع میں سب سے زیادہ فصل کا نقصان 3,340 ہیکٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 18، 19 اور 20 مارچ کو ژالہ باری اور شدید بارش کی وجہ سے تقریباً 12 ہزار ہیکٹر فصل تباہ ہوگئی۔ اس کے بعد بھی راحت نہیں ملی اور مارچ کے آخر میں 30 اور 31 مارچ کو ایک بار پھر تیز آندھی، آسمانی بجلی گرنے اور موسلا دھار بارش نے کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔
Published: undefined
اس دوران کٹائی کے لیے تیار گندم اور مکئی جیسی فصلوں کے ساتھ ساتھ باغات کے پھلوں جیسے سنترہ، آم، پپیتا اور تربوز کو کافی نقصان ہوا ہے۔ یکم اپریل کو ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ بار بار ہونے والی بارش نے ان کی ساری محنت برباد کر دی ہے۔ انہوں نے حکومت سے جلد از جلد پنچنامے (رپورٹ) مکمل کرنے اور نقصانات کا معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی) نے پیر 6 اپریل کو مہاراشٹر کے 8 اضلاع کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔ ودربھ اور مراٹھواڑہ کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، جس سے عام زندگی کے ساتھ ساتھ زراعت پر بھی خطرہ منڈرا رہا ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق 6 اپریل کو ودربھ کے ناگپور، چندرپور، بھنڈارا اور گونڈیا اضلاع کے ساتھ ساتھ مراٹھواڑہ کے ناندیڑ، ہنگولی اور پربھنی اضلاع میں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بجلی، گرج چمک اور تیز ہوا چلنے کا قوی امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined