قومی خبریں

مہاراشٹر: بیڈ میں بے وقت بارش سے کسانوں کی فصلیں تباہ، حکومت سے امداد کی گہار

مہاراشٹر کے ضلع بیڈ میں بےوقت بارش سے 3900 ہیکٹر سے زائد زرعی زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ کسانوں نے حکومت سے فوری مالی امداد اور نقصان کے سروے کا مطالبہ کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>بارش کے بعد کھیت میں بھرا پانی / آئی اے این ایس</p></div>

بارش کے بعد کھیت میں بھرا پانی / آئی اے این ایس

 

ممبئی: مہاراشٹر کے ضلع بیڈ کے اشٹی تعلقہ میں گزشتہ آٹھ دنوں سے جاری بےوقت بارش نے کسانوں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ کیلا، انار اور پیاز جیسی نقد آور فصلیں پانی میں سڑنے لگی ہیں اور کھیتوں میں کھڑا پانی کسانوں کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔ کسانوں نے حکومت سے فوری امداد اور نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، اب تک 3930.18 ہیکٹر زرعی زمین متاثر ہوئی ہے، جن میں سے 3894.23 ہیکٹر صرف اشٹی تعلقہ میں واقع ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں کئی کسانوں نے لاکھوں روپے خرچ کر کے فصلیں اگائی تھیں، مگر موسمی قہر نے سب برباد کر دیا۔

موضع دھامنگاؤں کے کسان سنجے بھاؤ صاحب نے بتایا، ’’میں نے انار، پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کی تھی، سب کچھ تباہ ہو گیا۔ زرعی اہلکاروں سے رابطہ کیا مگر کوئی کھیت پر آیا ہی نہیں۔ صرف وعدے کیے جا رہے ہیں، نقصان کا کوئی سروے نہیں ہو رہا۔‘‘

Published: undefined

اسی گاؤں کے ایک اور کسان راج کمار پانڈورنگ چودھری نے کہا، ’’میں نے کیلے کی فصل پر 2.5 لاکھ روپے خرچ کیے۔ قرض بھی لیا لیکن بارش نے سب برباد کر دیا۔ اب کیلے سڑنے لگے ہیں۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری مدد کی جائے۔‘‘

صورتحال کی سنگینی میں اس وقت اور اضافہ ہو گیا جب معلوم ہوا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے والے زرعی معاون اور ملازمین اس وقت ہڑتال پر ہیں۔ اس کے باعث سرکاری سطح پر ’پنچنامہ‘ یعنی نقصانات کا رسمی اندراج ممکن نہیں ہو پا رہا۔ جب تک سروے مکمل نہ ہو، کسانوں کو کسی قسم کا مالی معاوضہ نہیں مل سکتا۔

Published: undefined

کسانوں کا کہنا ہے کہ اب صرف وعدوں سے کام نہیں چلے گا۔ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر سروے کرائے اور انہیں براہ راست مالی امداد فراہم کرے تاکہ وہ اپنی فصلیں دوبارہ اگا سکیں اور قرضوں سے نجات حاصل کر سکیں۔

بارش کے باعث زرعی معیشت کو لگنے والا یہ دھچکہ نہ صرف کسانوں کے روزگار بلکہ خطے کی اقتصادی حالت پر بھی اثرانداز ہو رہا ہے۔ اگر جلد از جلد اقدامات نہ کیے گئے تو کسانوں کی جانب سے احتجاج اور سڑکوں پر آنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined