قومی خبریں

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی بیٹی شنیل ایرانی کی شادی کل، 500 سال قدیم قلعہ سج دھج کر تیار

ویڈنگ ڈسٹنیشن کی شکل میں راجستھان ملک کے صنعتی گھرانوں، این آر آئی اور بالی ووڈ ہستیوں کی پہلی پسند بنتا جا رہا ہے، اسمرتی ایرانی نے اپنی بیٹی کی شادی 500 سال قدیم قلعہ میں کرانے کا انتظام کیا ہے۔

شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے راجستھان کے سورج گڑھ پیلیس میں 7 فروری کو شادی کی، اور اب پھر ایک مشہور ہستی کی شادی کا گواہ راجستھان ہی بننے والا ہے۔ یہاں بات ہو رہی ہے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی بیٹی شنیل زوبین ایرانی کی جو 9 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔

Published: undefined

دراصل ویڈنگ ڈسٹنیشن کی شکل میں راجستھان ملک کے صنعتی گھرانوں، سیاسی گھرانوں، این آر آئی اور بالی ووڈ ہستیوں کی پہلی پسند بنتا جا رہا ہے۔ اسمرتی ایرانی نے تو اپنی بیٹی کی شادی 500 سال قدیم ایک قلعہ میں کرانے کا انتظام کیا ہے۔ یہ ہائی پروفائل شادی راجستھان کے ناگور ضلع واقع کھینوسر قلعہ میں ہوگی۔ اس کے لیے قلعہ کو 3 دن کے لیے بک کیا گیا ہے۔

Published: undefined

بیٹی شنیل ایرانی کی شادی کے لیے اسمرتی ایرانی بدھ کی صبح 8 بجے کی فلائٹ سے جودھپور ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔ میڈیا سے بغیر بات کیے وہ راجستھان حکومت کے سابق وزیر گجیندر سنگھ کھینوسر کے ساتھ سڑک راستہ سے کھینوسر قلعہ کے لیے روانہ ہو گئیں۔ بیٹی کی شادی کی تیاریوں کے لیے منگل کی دوپہر کو ہی اسمرتی ایرانی کے شوہر زوبین ایرانی جودھپور ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

Published: undefined

اپنی بیٹی اور ہونے والے داماد ارجن بھلا کے ساتھ سڑک کے راستہ سے اسمرتی ایرانی کھینوسر قلعہ پہنچیں۔ کھینوسر قلعہ 7، 8 اور 9 فروری کے لیے بک کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز شادی کی کچھ رسمیں نبھائی گئیں، مثلاً مہندی اور ہلدی کے ساتھ ساتھ سنگیت کی رسم کے لیے بھی 8 فروری کو انتظام کیا گیا۔ جمعرات کو شنیل اور ارجن ضروری رسموں کو نبھاتے ہوئے سات پھیرے لیں گے اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ شنیل ایرانی دراصل زوبین ایرانی کی پہلی بیوی سے ہوئی بیٹی ہیں۔ ان کی شادی میں چنندہ لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔ اہل خانہ کے علاوہ شادی میں کچھ خاص قریبی لوگ ہی موجود رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں شرکت کے لیے 50 مہمانوں کی فہرست بنائی گئی ہے۔ یہاں توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ شنیل اور ارجن کی سگائی 2021 میں دبئی میں ہوئی تھی، لیکن شادی کے لیے دونوں نے تقریباً دو سال کا انتظار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined