قومی خبریں

بیرونی ممالک میں پھنسے ہزاروں ہندوستانیوں کی وطن واپسی غیر یقینی کا شکار

ذرائع کے مطابق 53 ممالک میں 3336 ہندوستانی شہریوں کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس وبا کی زد میں آکر تقریباً 25 ہندوستانیوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کووڈ۔ 19 کی عالمی وبا کے دوران ہندوستان میں پھنسے 48 ممالک کے تقریباً 35 ہزار شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے لیکن دنیا کے 53 ممالک میں کورونا سے 3336 متاثر سمیت ہزاروں ہندوستانوں کی وطن واپسی غیر یقینی کا شکار ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ کووڈ۔ 19عالمی وبا کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد سے وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ، شہری ہوابازی کی وزارت اور ریاستی سرکاروں خاص کر ریاستی پولیس فورس کی مدد سے 48 مملکوں کے تقریباً 35 ہزار لوگوں کو ان کے وطن بھیجا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 53 ممالک میں 3336 ہندوستانی شہریوں کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس وبا کی زد میں آکر تقریباً 25 ہندوستانیوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ان کی وطن واپسی کا سوال ہے، اس بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ اگرچہ ہندوستانی مشن اس بارے میں متعلقہ ممالک کی حکومتوں کے رابطے میں ہے۔

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مانا کہ برطانیہ میں کچھ لوگ قلیل مدتی ویزا پر سرکاری کاموں سے گئے تھے لیکن وہ وہاں پھنس گئے ہیں لیکن ان کی واپسی کے منصوبے کے بارے میں ابھی کچھ کہنے کے حالات نہیں ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ وہاں چھوٹ ملنے پر جتنی جلدی ممکن ہو، انہیں وہاں سے نکالا جائے گا۔

Published: undefined

پاکستان کے 180 شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیجنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ذرائع نے کہا کہ ان میسے کچھ کو بھیجا جاچکا ہے اور باقی کو بھیجنے کا عمل جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined