قومی خبریں

عمر خالد کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی مایوسی، ضمانت عرضی خارج

دہلی پولیس کے ذریعہ ستمبر 2020 میں گرفتار عمر خالد نے ضمانت کی گزارش کرتے ہوئے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد سے ان کا کوئی سروکار نہیں ہے۔

عمر خالد، تصویر آئی اے این ایس
عمر خالد، تصویر آئی اے این ایس 

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلبا لیڈر عمر خالد کو دہلی ہائی کورٹ نے آج بڑا جھٹکا دیا ہے۔ دہلی فساد معاملے میں سازش تیار کرنے اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار عمر خالد کی ضمانت عرضی کو دہلی ہائی کورٹ نے خارج کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فروری 2020 کے دہلی فسادات کے پیچھے کی مبینہ سازش سے جڑے یو اے پی اے معاملے میں عمر خالد کی ضمانت عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ 7 ستمبر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ آج اس سلسلے میں فیصلہ سنایا گیا جو کہ عمر خالد کی امیدوں کے خلاف گیا ہے۔

Published: undefined

جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بنچ نے عمر خالد کی ضمانت عرضی خارج کیے جانے سے متعلق فیصلہ منگل کے روز سنایا۔ عمر خالد نے نچلی عدالت کے ذریعہ ضمانت عرضی خارج کیے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج پیش کرتے ہوئے یہ عرضی داخل کی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دہلی پولیس کے ذریعہ ستمبر 2020 میں گرفتار عمر خالد نے ضمانت کی گزارش کرتے ہوئے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد سے ان کا کوئی سروکار نہیں ہے اور اس میں ان کا ’مجرمانہ کردار‘ نہیں تھا۔ ساتھ ہی عرضی میں عمر خالد نے کہا تھا کہ دہلی فساد معاملہ سے جڑے دیگر ملزمین کے ساتھ بھی ان کا کسی طرح کا رابطہ نہیں تھا۔ دہلی پولیس نے عمر خالد کی ضمانت عرضی کی مخالفت کی۔

Published: undefined

عمر خالد، شرجیل امام اور کئی دیگر کے خلاف یو اے پی اے اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان سبھی پر فروری 2020 کے فسادات کا مبینہ سازشی ہونے کا الزام ہے۔ ان فسادات میں 53 لوگوں کی موت ہو گئی تھی، جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع