قومی خبریں

شیوراج حکومت کی نئی شراب پالیسی کے خلاف کھڑی ہوئیں اوما بھارتی، 14 فروری کے بعد نشہ بندی مہم چلانے کا اعلان

اوما بھارتی نے کہا ہے کہ شراب بندی اور نشہ بندی کی مہم حکومت کے خلاف نہیں، شراب اور نشہ کے خلاف ہے۔ کانگریس، بی جے پی اور حکومت میں بیٹھے لوگوں کو سمجھا پانا بھی ایک مشکل کام ہے۔

اوما بھارتی، تصویر آئی اے این ایس
اوما بھارتی، تصویر آئی اے این ایس 

مدھیہ پردیش میں آئندہ مالی سال سے شراب سستی اور آسان کرنے والی نئی آبکاری پالیسی لانے پر شیوراج حکومت اپوزیشن کے ساتھ ساتھ ہی اپنی ہی پارٹی کے لیڈران کے نشانے پر آ گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے ایک بار پھر نشہ بندی کے لیے مہم چلانے کا عزم دہراتے ہوئے 14 فروری کے بعد مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی جنوری میں ہی نشہ بندی مہم شروع کرنے والی تھیں، لیکن کورونا کے سبب ایسے نہیں ہو پایا۔ انھوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا ہے کہ ہماری شراب بندی اور نشہ بندی کی مہم حکومت کے خلاف نہیں ہے، شراب اور نشہ کے خلاف ہے۔ کانگریس، بی جے پی اور حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو سمجھا پانا بھی ایک مشکل کام ہے۔

Published: undefined

اوما بھارتی نے سیاسی پارٹیوں اور حکومتی فریق کی طرف سے آنے والے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سب اسباب سے مہم کے آغاز سے آغاز سے تکمیل تک مجھے خود پوری طرح سے بیدار اور جڑے رہنا ہوگا، جس کے لیے میں تیار ہوں۔ پہلے مرحلہ کی میری بات چیت آر ایس ایس کے سینئر سویم سیوکوں، بی جے پی ریاستی صدر وی ڈی شرما اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے ہو چکی ہے۔ اگلا مرحلہ 14 فروری کے بعد شروع کروں گی۔ شراب بندی، نشہ بندی مدھیہ پردیش میں ہو کر رہے گا۔

Published: undefined

سابق زیر اعلیٰ نے کہا کہ جب تک میں گنگا مہم سے جڑی ہوئی تھی، مدھیہ پردیش میں مکمل شراب بندی اور نشہ بندی مہم شروع کرنے میں پریشانی تھی۔ ان پریشانیوں کے کچھ حصے اب بھی موجود ہیں۔ کورونا کے نئے ویریئنٹ کے سبب عوامی شراکت داری نہیں ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined