
جئے رام رمیش / آئی اے این ایس
’نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی‘ (این ٹی اے) نے یو جی سی-نیٹ کے 3 موضوعات کا امتحان منسوخ کرنے اور دوبارہ یہ امتحان ستمبر ماہ میں لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس تعلق سے کانگریس نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر این ٹی اے کی غلطی کی سزا طلبا کیوں بھگتیں؟ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس بارے میں ایک تفصیلی پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کی ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’یو جی سی-نیٹ جون 2026 کے امتحان کے تقریباً 2 ماہ بعد این ٹی اے نے خود اعتراف کیا کہ انگریزی، کامرس اور سوشیولوجی کے سوالناموں میں حقائق پر مبنی، ٹائپنگ کی اور ترجمے کی خامیاں تھیں۔ اہم دانشوروں کے نام غلط لکھے گئے، کتابوں کے نام بگاڑ دیے گئے، سوالوں کی زبان میں خامیاں تھیں، قواعد اور جنڈر نمبر ایگریمنٹ کی غلطیاں تھیں، رموز و اوقاف کی غلطیاں تھیں اور قائم کردہ تصورات کے لیے غیر معیاری اصطلاحات استعمال کیے گئے۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔