فائل تصویر آئی اے این ایس
شیوسینا ٹھاکرے گروپ کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے کرکٹ میچ پر سخت تنقید کی ہے اور حکومت سے سوال کیا کہ فوجیوں کے بہادری بھرے خون کے بعد یہ کھیل کیسے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کبوتروں، کتوں اور ہاتھیوں کے لیے ہمدردی کا مظاہرہ نظر آتا ہے لیکن جب ملک کے بے گناہ شہری اور فوجی شہید ہوتے ہیں تو انسانیت اور ہمدردی کہاں جاتی ہے۔
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے نے وزیراعظم کے بیان پر بھی طنز کیا جس میں کہا گیا تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب گرم سندور کولڈ ڈرنک بن گیا ہے اور خون اور کرکٹ ایک ساتھ کیسے بہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی بہادری کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاستدان اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ دادر میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہر حال میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ منسوخ ہونا چاہیے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے پہلے ادھو ٹھاکرے گروپ کے دو ارکان نے بھی اس میچ کی مخالفت میں اپنی رائے دی ہے۔ پرینکا چترویدی نے اس تعلق سے ایک خط لکھا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم اس میچ کی لایئو اسٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی جائے۔ اس کے بعد ادھو ٹھاکرے گروپ کے ایک دوسرے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اس میچ کے نہ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined