
سری نگر: پولیس نے سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو ہائی برڈ ملی ٹنٹوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ سری نگر پولیس نے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو مقامی ہائی برڈ ملی ٹنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وجے کمار نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 15 پستول، 30 میگزین، 300 گولیاں اور ایک سائلنسر شامل ہیں۔ موصوف آئی جی جی نے ملی ٹنٹوں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔