قومی خبریں

انکم ٹیکس کے دو انسپکٹرز 15 لاکھ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

سی بی آئی نے جال بچھاتے ہوئے دو انکم ٹیکس انسپکٹروں کو شکایت کنندہ سے بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ایک شخص سے 15 لاکھ روپے کی رشوت کی مانگ کرنے پر محکمہ انکم ٹیکس کے جانچ یونٹ بلارڈ پیئر، ممبئی میں کام کرنے والے دو انسپکٹروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ سی بی آئی نے محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ یونٹ ۔1 بلارڈ پیئر ممبئی میں کام کرنے والے تین انسپکٹروں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انکم ٹیکس حکام کی جانب سے کی جا رہی تحقیقات میں شکایت کنندہ کی مدد کرنے کے لئے ملزمین نے 15 لاکھ کا غیر منصفانہ فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

سی بی آئی نے جال بچھاتے ہوئے دو انکم ٹیکس انسپکٹرز کو شکایت کنندہ سے بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔ اتفاقی طور پر سی بی آئی نے ایک ملزم کو اس وقت پکڑا جب وہ اپنی گرفتاری سے بھاگ رہا تھا۔ ممبئی کے دو مقامات اور دہلی میں ایک جگہ پر واقع ملزم کی رہائش گاہ اور دفتر کے احاطے میں تلاشی لی جا رہی ہے۔ اس میں سات لاکھ۔ (تقریباً) نقد اور تجارتی اور رہائشی املاک میں سرمایہ کاری سے متعلق قابل اعتراض دستاویزات ایک ملزم کے احاطے سے برآمد ہوئے ہیں۔ دونوں گرفتار ملزمان کو جمعہ کے روز سی بی آئی کی خصوصی عدالت ممبئی میں پیش کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined