قومی خبریں

جموں میں دو آئی ای ڈیز برآمد، ناکارہ بنا دی گئی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ستوری پولیس اسٹیشن کے پھالین منڈی علاقے میں پیر کی شام دیر گئے پولیس نے دو آئی ای ڈیز جن کے ساتھ ٹائمر لگا ہوا تھا، کو بر آمد کیا۔

آئی ای ڈی، تصویر یو این آئی
آئی ای ڈی، تصویر یو این آئی 

جموں: پولیس نے جموں کے ستوری علاقے میں پیر کی شام دیر گئے دو آئی ای ڈیز کو بر آمد کیا جن کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے آئی ای ڈیز کی بر آمدگی سے ایک بڑے سانحے کو ٹالا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ستوری پولیس اسٹیشن کے پھالین منڈی علاقے میں پیر کی شام دیر گئے پولیس نے دو آئی ای ڈیز جن کے ساتھ ٹائمر لگا ہوا تھا، کو بر آمد کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ان آئی ای ڈیز کو معمول کے سیرچ آپریشن کے دوران بر آمد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد بر آمد ہونے کے ساتھ ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا، جنہوں نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق جموں میں سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع