قومی خبریں

گواہاٹی ہوائی اڈے پر دو کروڑ کا سونا ضبط

پوچھ تاچھ کے دوران مسافر کا رویہ مشتبہ لگا جس پر ایئر انڈیا کے ملازموں کو بھی آگاہ کیا گیا، سی آئی ایس ایف کے افسران نے للتھتھ لنگل اینا کا بیگ طیارے سے اتروایا تو اس میں سونے کی چھڑیں برآمد ہوئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے اتوار کے روز گواہاٹی ہوائی اڈے پر ایک شخص کے قبضے سے سونے کی 39 چھڑیں ضبط کی ہیں، جن کی بازار میں قیمت دو کروڑ روپے سے زیادہ کی ہے۔

سی آئی ایس ایف کے افسران نے یہاں بتایا کہ آج صبح 9 بجکر 48 منٹ پر ایک ڈیوٹی افسر کو سامان آگے بھیجنے سے پہلے جانچ کے دوران ایک بیگ میں پیلی دھات کی چھڑیں نظر آئیں، جب مسافر کی جانچ کی گئی تو اس کے ہینڈ بیگ سے تقریباً 166.5 گرام وزنی پیلی دھات کی چھڑ برآمد ہوئیں، جس کے بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

مسافر کی شناخت آئزول کے للتھتھ لنگل اینا کے طور پر ہوئی ہے جو ایئر انڈیا کے طیارے سے کولکاتا جارہا تھا، جانچ کے دوران مسافر سونے کی چھڑوں کے کاغذات دکھانے میں ناکام ثابت ہوا۔

Published: undefined

پوچھ تاچھ کے دوران اس کا رویہ مشتبہ لگنے پر ایئر انڈیا کے ملازموں کو بھی آگاہ کیا گیا اور سی آئی ایس ایف کے افسران نے للتھتھ لنگل اینا کا بیگ طیارے سے اتروایا۔

ایئر انڈیا سیکورٹی اہلکاروں اور سی آئی ایس ایف کے کارکن کی موجودگی میں چیک ان کی جگہ اسکیننگ مشین سے سامان کی دوبارہ سے جانچ کی گئی جس میں تقریباً 165.5 گرام کی 39 سونے کی چھڑیں چھپاکر رکھی گئی تھیں۔

سی آئی ایس ایف کے ترجمان مہندر سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ مسافر کو تقریباً 6.48 کلوگرام وزنی سونے کی 39 چھڑیں جن کی قیمت تقریباً 2 کروڑ آٹھ لاکھ لگائی گئی ہے، قانونی کارروائی کے لئے ریونیو انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر(ڈی آر آئی) کے افسران کو حوالے کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو