قومی خبریں

شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی سمیت دو گرفتار

پوچھ گچھ کے دوران گیتا نے بتایا کہ واقعہ سے ایک دن پہلے اس کی اپنے شوہر سے لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد قتل کو انجام دیا گیا۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

کیتھل: ہریانہ کے کیتھل ضلع میں پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گہلہ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیجنے کی ہدایت کی۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق ڈیرہ بھاگ سنگھ کے رہائشی راجپال کو 12 اکتوبر کو قتل کیا گیا تھا۔ راجپال کے بھائی دھرم پال نے بتایا کہ اس کے پاس 13 اکتوبر کو بھائی کی بیوی گیتا کا فون آیا تھا۔ تقریباً دس دن بعد راجپال کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ اس کے والد کو قتل کر دیا گیا ہے اور یہ قتل ماں نے ہی ایک دوست، اپنی بہن سنیتا اور ایک دیگر شخص، جسے وہ نہیں پہچانتی، کے ساتھ مل کر اس قتل کو انجام دیاتھا۔

Published: undefined

بعد میں پولیس نے گیتا اور گووند کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران گیتا نے بتایا کہ واقعہ سے ایک دن پہلے اس کی اپنے شوہر سے لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد قتل کو انجام دیا گیا۔ پولیس نے قتل میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والا ہتھوڑا بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز