فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
جموں و کشمیر کے اکھنور میں لائن آف کنٹرول یعنی ایل او سی کے قریب منگل کو آئی ای ڈی دھماکے میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔ معلومات کے مطابق، منگل کی سہ پہر تقریباً 3:30 بجے جموں ضلع کے کھور پولیس اسٹیشن کے تحت کیری بٹل علاقے میں ایل او سی کے قریب ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ اس میں تین فوجی زخمی ہوئے، جنہیں آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جن میں سے دو کی علاج کے دوران موت ہو گئی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق جب کیپٹن کرم جیت سنگھ بخشی کی قیادت میں فوج کی ٹیم علاقے میں گشت کر رہی تھی تو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ دہشت گردوں نے ایل او سی کی باڑ کے قریب آئی ای ڈی نصب کی تھی اور اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا۔ دونوں شہید فوجیوں کی شادی اپریل میں ہونی تھی۔ کیپٹن کرم جیت سنگھ بخشی جھارکھنڈ کے رانچی کے رہنے والے تھے اور ان کی شادی 18 اپریل کو ایک فوجی ڈاکٹر سے ہونی تھی۔
Published: undefined
نائیک مکیش سنگھ منہاس جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ کے رہنے والے تھے اور ان کی منگنی ہوئی تھی جبکہ شادی 18 اپریل کو طے تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ اکھنور میں لائن آف کنٹرول کے قریب تلاشی آپریشن کے دوران کچھ نہیں ملا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہشت گرد لائن آف کنٹرول کی باڑ کے قریب آئی ای ڈی نصب کرنے کے بعد فرار ہو گئے ہوں گے۔
Published: undefined
واضح رہےکہ اس سے ایک دن قبل پیر کو راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گیا تھا۔ یہ جوان نوشہرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں ایک فارورڈ پوسٹ پر تعینات تھا جب اسے گولی لگنے سے زخم آئے اور اسے فوری طور پر ملٹری ہسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ لائن آف کنٹرول کے پار سے دوپہر 2.40 بجے کے قریب ہوئی۔
Published: undefined
اس سے قبل 8 فروری کو کیری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے اس پار ایک جنگل سے انتہا پسندوں نے فوج کے ایک گشت پر فائرنگ کی تھی جو اس طرف داخل ہونے کا موقع تلاش کر رہے تھے۔ ہندوستانی فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی میں چند راؤنڈ فائر کیے اور اس کے بعد علاقے میں کڑی نظر رکھنے کے لیے اینٹی انفلٹریشن گرڈ کو مضبوط کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined