ویڈیو گریب/یوٹیوب
پہلگام حملہ اور آپریشن سندور کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زبردست کشیدگی کا ماحول ہے۔ آپریشن سندور کے دوران ہندوستانی بحری افواج کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا موقع نہیں ملا تھا لیکن اب وہ بحیرہ عرب میں ہلچل پیدا کرنے والے ہیں۔ دراصل ہندوستان اور پاکستان کی بحریہ ایک ہی وقت پر فائرنگ ڈرل کرنے جا رہی ہے اور اسے لے کر دونوں ملکوں کی بحریہ نے نیویگیشن ایریا وارننگ جاری کی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان اور پاکستان کی بحریہ اپنے اپنے علاقے میں سب سرفیس فائرنگ ڈرل کرے گی۔ اس کے تحت مرین ٹریفک کو مشق کے علاقے سے دور رہنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے جاری نویریا وارننگ کے مطابق 11 اگست کی صبح 4 بجے سے 12 اگست کی شام 4 بجے تک مرین ٹریفک کے مشق کے علاقے سے دور رہنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
Published: undefined
دونوں ملکوں کے مشق مقام تقریباً 60 ناٹیکل میل کی دوری پر ہوں گے، جس کی وجہ سے سیکوریٹی ایجنسیاں کافی الرٹ ہیں۔ موجودہ حالات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان یہ سرگرمی اسٹریٹیجک نقطہ نظر سے اہم تسلیم کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی بحریہ کا مشق گجرات کے پوربندر اور اوکھا کے سمندری ساحل پر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں نے سمندری علاقے میں فائرنگ مشق کے لیے اطلاع جاری کی ہے۔
Published: undefined
اس مشق کا مقصد نہ صرف فوجی تیاریوں کو پرکھنا ہے بلکہ علاقائی سطح پر اسٹریٹیجک پیغام بھی دینا ہے۔ موجودہ ماحول میں یہ معاملہ دونوں ملکوں کی سمندری پالیسیوں میں بڑھتے ہوئے فوکس کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined