قومی خبریں

اجودھیا میں مسجد کے لیے ٹرسٹ تشکیل

ٹرسٹ میں زیادہ سے زیادہ 15 ممبران شامل کیے جائیں گے حالانکہ ابھی کل نو ممبر نامزد کیے گیے ہیں جبکہ باقی چھ کے نام طے کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اجودھیا میں سری رام جنم بھومی پر مندر تعمیر کے لیے پانچ اگست کو ہونے والے بھومی پوجن پروگرام کی تیاریوں کے درمیان اتر پردیش سنّی وقف بورڈ نے بدھ کو رام کی نگری میں الاٹ کی گئی زمین پر مسجد تعمیر کے لیے ٹرسٹ کااعلان کردیا۔

Published: undefined

بورڈ کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر اجودھیا کے دھنّی پور گاوں میں الاٹ کی گئی پانچ ایکڑ زمین پر مسجد،انڈو اسلامک ریسرچ سنٹر،لائبریری اور اسپتال کی تعمیر کے لیے ’انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن‘نام سے ایک ٹرسٹ بنایا ہے۔

Published: undefined

بورڈ کے چیئر مین ظفر احمد فاروقی نے اس تعلق سے بتایا کہ ٹرسٹ میں زیادہ سے زیادہ 15 ممبران شامل کیے جائیں گے حالانکہ ابھی کل نو ممبر نامزد کیے گیے ہیں جبکہ باقی چھ کے نام طے کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔یہ ممبر موجودہ ممبران کے باہمی اتفاق سے طے کیے جائیں گے۔بورڈ خود اس کا بانی ٹرسٹی ہوگا اور بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسراس کے سابقہ نمائندے ہوں گے۔

Published: undefined

مسٹر فاروقی خود اس ٹرسٹ کے چیف ٹرسٹی و چیئر مین ہوں گے۔اس کے علاوہ ٹرسٹ میں عدنان فرخ شاہ نائب چیئر مین،اطہر حسین سکریٹری اور فیض آفتاب خزانچی،جبکہ محمد جنید صدیقی،شیخ سعودالزماں،محمد راشد اور عمران ممبر ہوں گے۔سکریٹری کو ٹرسٹ کا سرکاری ترجمان بھی بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 9 نومبرکو رام جنم بھومی/بابری مسجد تنازعہ میں تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کرنے اور مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے اجودھیا میں کسی خاص مقام پر پانچ ایکڑ زمین دینے کا حکم دیا تھا۔اس کی تعمیل میں سنی وقف بورڈ کو فروری میں ضلع اجودھیا کی سوہوال تحصیل واقع دھنی پور گاوں میں پانچ ایکڑ زمین دی گئی تھی۔

Published: undefined

سنی وقف بورڈ اس مقدمہ میں اہم مسلم فریق تھا۔وقف بورڈ نے اس زمین پر مسجد کے ساتھ ساتھ انڈو اسلامک ریسرچ سنٹر،اسپتال اور لائبریری بنانے کا اعلان کیا تھا۔یہ تمام تعمیر کیسے ہوگی اس بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اس ٹرسٹ کو تشکیل دیا جانا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined