قومی خبریں

ٹرمپ احمدآباد میں خالص ویجیٹیرین کھانا کھائیں گے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو کھانے میں کیا پروسا جائے گا اس کی ذمہ داری احمدآباد کے فارچیون لینڈ مارک ہوٹل کے شیف سریش کھنہ کو ذمہ داری دی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تھوڑی دیر میں ہی دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ احمدآباد پہنچنے والے ہیں۔ ٹرمپ کسی بھی ملک میں جاتے ہیں تو میزبان ملک کی کوشش ہوتی ہے کہ ٹرمپ کو ان کا پسندیدہ کھانا ہی پروسا جائے اور کہا جاتا ہے کہ ٹرمپ کو کیچ اپ کے ساتھ بیف کھانا بہت پسند ہے لیکن ہندوستان میں ان کو ان کی پسند کا کھانا نہیں بلکہ ہندوستان کی پسند کا کھانا پروسا جائے گا جو پوری طرح ویجیٹیرین ہوگا اور اس کھانے کی تیاری کی ذمہ داری احمدآباد کے فارچیون لینڈ مارک ہوٹل کے ہیڈ شیف سریش کھنہ کو سونپی گئی ہے۔

Published: undefined

ویسے تو ٹرمپ کی پسند کے کھانے کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ وہ سلاد بہت پسند کرتے ہیں اور ان کو کبھی ویجیٹیرین کھانا کھاتے نہیں دیکھا ہے، لیکن خبروں کے مطابق اس مرتبہ احمدآباد میں ان کو صرف ویجیٹیرین کھانا ہی پروسا جائے گا۔ ایسی بھی خبریں ہیں کے ان کے لئے چیز برگر بنوایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے سریش کھنہ نے ٹرمپ کے کھانے کے تعلق سے بتایا کہ ان کے لئے سگنیچر کوکیز، نائلان کھمن، بروکلی اور کارن سموسہ وغیرا پروسا جائے گا۔ اس کے علاوہ دال چینی ایپل پائی بھی مینو میں شامل ہے۔ ادھر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے اسپیشل ادرک کی چائے کا انتظام کیا جا رہا ہے جو انہیں بہت پسند ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کے لئے ڈھوکلا اور دوسرے گجراتی کھانے بھی تیار کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined