قومی خبریں

ناسا کے خلاباز سنی‍‍تا ولیمز اور بوچ ولمور جلد لوٹیں گے، ٹرمپ نے کیا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ناسا کے خلائی مسافر سنی‍‍تا ولیمز اور بوچ ولمور جلد زمین پر لوٹیں گے۔ انہوں نے بائیڈن انتظامیہ پر تنقید کی اور کہا کہ ایلون مسک کی اسپیس ایکس مشن میں مدد کرے گی

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ</p></div>

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ناسا کے خلاباز سنی‍‍تا ولیمز اور بوچ ولمور جلد ہی زمین پر واپس آئیں گے۔ دونوں گزشتہ 9 مہینوں سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود ہیں۔ اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ’’ہم آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کو لینے آ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جب ولیمز اور ولمور زمین پر واپس آئیں گے تو وہ ان کا استقبال کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے اس موقع پر جو بائیڈن کی قیادت والی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ’’آپ کو اتنی طویل مدت تک وہاں نہیں رہنا چاہیے تھا۔ ہماری تاریخ کے سب سے ’ناکارہ صدر‘ نے ایسا ہونے دیا لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔‘‘ اس سے قبل اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے بھی بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے خلابازوں کو بچانے کے لیے ریسکیو مشن بھیجنے سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے مشن میں غیر ضروری تاخیر ہوئی۔

بچ ولمور نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ایلون مسک جو کچھ کہتے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہوتا ہے۔ میں ان پر بھروسہ کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

ٹرمپ نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اس مشن میں شامل ہوگی تاکہ ولیمز اور ولمور کو واپس زمین پر لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے ایک ہفتے پہلے ایلون سے اس معاملے پر بات کی تھی۔ میں نے ان سے کہا کہ بائیڈن اور کملا ہیرس نے ہمارے دو لوگوں کو وہاں چھوڑ دیا ہے، کیا آپ انہیں واپس لا سکتے ہیں؟ تو انہوں نے ہاں میں جواب دیا۔‘‘

بوچ ولمور اور سنی‍‍تا ولیمز جون 2023 میں بوئنگ کے اسٹار لائنر کیپسول کے ذریعے آئی ایس ایس پہنچے تھے۔ یہ بوئنگ کا پہلا انسانی خلائی مشن تھا، لیکن تکنیکی خرابیوں کے باعث ناسا نے اسے خطرناک قرار دیتے ہوئے کیپسول کو بغیر کسی عملے کے واپس بھیج دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined